کوئٹہ,وزیراعلیٰ بلوچستان کی تمام اہل وطن کو عید الفطر کی دلی مبارکباد
عید الفطر ، رمضان المبارک کے بعد اپنے پرہیز گار اور نیک بندوں کیلئے اللہ تعالیٰ کی جانب سے ایک انعام ہی,نواب ثناء اللہ خان زہری
اتوار 25 جون 2017 17:50
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج کا دن اس بات کا تقاضہ بھی کرتا ہے کہ ہم اپنی خوشیوں میں ان افراد کو بھی شریک کریں جو یہ دن منانے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور اسلام مخالف قوتیں فتنہ و فساد اور شرپسندی کے ذریعہ امت مسلمہ میں نفاق اور انتشار پیدا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور رمضان المبارک کے دوران بھی شرپسندوں اور دہشتگردوں نے بے گناہ مسلمانوں کا خون بہاکر ثابت کیا کہ وہ طاغوتی طاقتوں اور اسلام دشمنوں کے پیروکار ہیں لیکن ان کا دین اسلام سے دور دور تک کا واسطہ نہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ موجودہ صورتحال کا تقاضہ ہے کہ ہم اپنے گروہی اور فروعی اختلافات کو بھلاکر اسلام دشمن عناصر کے مقابلے میں اتحاد واتفاق کیساتھ ایک ہوجائیں اور انتہا پسندی ، شرانگیزی اور دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں ۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج کے دن ہمیں اپنے ان سیکورٹی اہلکاروں اور شہریوں کی قربانیوں کو بھی یاد رکھنا چاہئے جنہوں نے امن کے قیام کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہمیں اپنے ان شہریوں پر فخر ہے اور ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ وزیراعلیٰ نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور امن استحکام اور خوشحالی عطا فرمائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.