عید الفطر ، رمضان المبارک کے بعد اپنے بندوں کیلئے اللہ تعالیٰ کی جانب سے ایک انعام ہے،اپنی عبادت میں امن استحکام کیلئے سیکورٹی فورسز کی کوششوں کی کامیابی کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں، ہمیں سیکورٹی اہلکاروں اور شہریوں کی قربانیوں کو بھی یاد رکھنا چاہئے
ْصوبائی وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ خان زہری کا عیدکے موقع پر تہنیتی پیغام اور عوام سے اپیل
اتوار 25 جون 2017 17:50
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ پاکستان اور اسلام مخالف قوتیں فتنہ و فساد اور شرپسندی کے ذریعہ امت مسلمہ میں نفاق اور انتشار پیدا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور رمضان المبارک کے دوران بھی شرپسندوں اور دہشتگردوں نے بے گناہ مسلمانوں کا خون بہاکر ثابت کیا کہ وہ طاغوتی طاقتوں اور اسلام دشمنوں کے پیروکار ہیں لیکن ان کا دین اسلام سے دور دور تک کا واسطہ نہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ موجودہ صورتحال کا تقاضہ ہے کہ ہم اپنے گروہی اور فروعی اختلافات کو بھلاکر اسلام دشمن عناصر کے مقابلے میں اتحاد واتفاق کیساتھ ایک ہوجائیں اور انتہا پسندی ، شرانگیزی اور دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں ۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج کے دن ہمیں اپنے ان سیکورٹی اہلکاروں اور شہریوں کی قربانیوں کو بھی یاد رکھنا چاہئے جنہوں نے امن کے قیام کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہمیں اپنے ان شہریوں پر فخر ہے اور ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ وزیراعلیٰ نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور امن استحکام اور خوشحالی عطا فرمائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.