امن، اتحاد عیدالفطر کی روح ہے جو مسلمانوں میں اجتماعیت و یگانگت کی سوچ پیدا کرتی ہے، ذاتی اختلافات کو بھول کر بطور ملت اسلامیہ یکجہتی کا اظہار کیا جائے یہی عید الفطر کا فلسفہ ہے ،مسلمان امن کے داعی ، محبت کے امین اور دہشت گردی کیخلاف ہیں
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا عید کے موقع پر تہنیتی پیغام
اتوار 25 جون 2017 18:30
(جاری ہے)
امیر اور غریب سب مل کر اس خوشی کو مناتے ہیں جو قدرت کا ایک نادر تحفہ ہے۔ پرویز خٹک نے کہا کہ صدقہ فطر کی ادائیگی کا مقصد بھی معاشرے کے مفلس اور نادار لوگوں کو اس خوشی میں شریک کرنا ہے تاکہ حقیقی معنوں میں اجتماعیت کو فروغ دیا جا سکے۔
پاکستان تحریک انصاف اسی فلسفہ ء اجتماعیت اور جذبہء انفاق کے تحت معاشرے سے ظلم کے خاتمے ، حقدار کو حق کی فراہمی، عدل و انصاف کی بالادستی اور غریب کی خوشحالی کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کو ظالم نظام اور سرمایہ دارانہ سوچ سے نجات دلانا تحریک انصاف کا مشن ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عید الفطر میں اسلام دشمن قوتوں کے لئے پیغام ہے کہ مسلمان امن کے داعی ، محبت کے امین اور دہشت گردی کے خلاف ہیں ۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر سیکورٹی فورسز کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میںملانے اور امن کے قیام کیلئے بر سر پیکار نوجوانوں کو خصوصی مبارک باک دی اور انہیں یقین دلایا کہ قوم انکے ساتھ کھڑی ہے ۔مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.