عید الفطر کے دوسرے دن شہریوں نے پارکس ،تیسرے دن فوڈ سٹریٹس کا رخ کر لیا
بدھ 28 جون 2017 16:18
(جاری ہے)
پارکس میں بچے اور بڑے الیکٹرانک جھولوں سے محظوظ ہوتے رہے تاھم بارش کے باعث رواں برس پارکوں میں شہریوں کی کم تعداد دیکھنے میں آئی ۔
کرکٹ سٹیڈیم شمس آباد سے ملحقہ راولپنڈی کی واحد فوڈسٹریٹ سمیت دیگر فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹس اور چٹ پٹے روایتی کھانوں کے لیے مشہور ریسٹورنٹس میں بھی شہریوں کا خاصا رش دیکھنے میں آیا ۔مختلف پارکس اور ریسٹورنٹس میں موجود فیملیزکے اراکین وحید چوہدری ،ارج وحید،حاجی اقبال ومسز اقبال ،سجاد کھوکھرو مسز ،آصف اقبال و مسز آصف ،اشتیاق کھوکھر و مسز اعجاز حسین و مسز مظہر حسین ،چوہدری محمد ضمیر آف گنگوالہ ،زینب وحید عرف زینی ،جواد بھائی ،ارسلان ،احسن ،گوگی اور دیگرنے بتایاکہ انہوںنے عید کا پہلا دن عزیزوں اور دوست احباب سے ملنے میں گذارا جبکہ دوسرے دن بچوں کے ہمراہ تفریح کی غرض سے پارک کا رخ کیا ۔پلے لینڈ و ایوب پارک میں موجود بعض شہریوں وقار احمد ،مختار احمد ، خلیل احمد اور دیگر نے شکایت کی کہ پارک میں کئی مقامات پر بجلی کے تار اور کنکشن کھلے ہوئے ہیں جبکہ ٹوٹی لائٹس سے لٹکتی تاریں بھی خطرناک ہیں ۔شہریوں نے شکایت کی کہ قبل ازیں موسم برسات میں کرنٹ لگنے کے کئی واقعات بھی رونماء ہو چکے ہیں تاہم پارکوں کی انتظامیہ محض کمائی میں مصروف ہے ۔اسی طرح کی شکایات جناح پارک اور پبلک پارک شمس آباد اور دیگر پارکس سے بھی ملیں تاہم کسی ناخوشگوار واقعہ کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔سیر و تفریح کی غرض سے ایک پارک میں فیملی کے ہمراہ آئی ہوئی ماہر تعلیم ارج وحید چوہدری نے کہا کہ بارش کی وجہ سے پارکس میں مکمل انجوائے نہیں کیا جا سکا تاھم اس کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد عید کا لطف دوبالا کرنے کے لیے پارکوں میں آئی ۔اسی طرح عید کے تیسرے دن شدید بارش کے باعث پارکس سنسان رہے تاھم فوڈ سٹریٹس میں لوگوں کا رش رہا ۔مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.