آئی سی ای میں روئی کے نرخوں میں 2 فیصد سے زیادہ اضافہ

اتوار جولائی 13:20

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جولائی2017ء) انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں 2 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا جس کی وجہ ملک میں اس کی توقع سے کم کاشت ہے۔

(جاری ہے)

ایکسچینج میں دسمبر کیلئے روئی کے سودے 1.35 سینٹ (2.01 فیصد) بڑھ کر 68.59 سینٹ فی پونڈ طے پائے۔روئی کی کل 26360 گانٹھوں کا کاروبار ہوا جو گزشتہ روز کی نسبت 609 گانٹھیں زیادہ رہی