یمن ، امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کمانڈر ساتھیوں سمیت مارا گیا

اتوار جولائی 13:50

یمن ، امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کمانڈر ساتھیوں سمیت مارا گیا
صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جولائی2017ء) یمن میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کمانڈر ساتھیوں سمیت مارا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی طیاروں نے گزشتہ شب یمن کے جنوبی صوبے ابین میں القاعدہ تنظیم کی قیادت اور ارکان کے کیمپ کو نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

الوضیع ضلعے کے علاقے وادی الملح میں ہونے والے فضائی حملوں میں القاعدہ کا ایک کمانڈر ابراہیم العدنی اپنے ساتھیوں سمیت مارا گیا۔عینی شاہدین کے مطابق فضائی کارروائی میں القاعدہ کے ان ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ تنظیم کے جنگجوں کی تربیت کا کیمپ ہے۔

متعلقہ عنوان :