پانامہ کیس ملکی ترقی کو روکنے کا بہانہ ہے ، مخالفین کے پاس شریف خاندان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے،وفاقی وزیر تجارت

پیر 3 جولائی 2017 23:46

پانامہ کیس ملکی ترقی کو روکنے کا بہانہ ہے ، مخالفین کے پاس شریف خاندان ..
گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2017ء) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پانامہ کیس ملکی ترقی روکنے کا بہانہ ہے ، مخالفین کے پاس شریف خاندان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے،ملک بھر کے عوام منتخب وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ ہیں ۔ وہ مسلم لیگ (ن) کے رُکن صوبائی اسمبلی قیصر اقبال سندھو کے والد کے انتقال پر فاتحہ خوانی کے بعد اہل علاقہ سے گفتگو کر ر ہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ محمدنواز شریف کا سرے سے پانامہ پیپرز میں نام ہی نہیں ہے‘ مخالفین شریف خاندان کی مقبولیت سے خائف ہیں اور انہیں 2018ء کے عام انتخابات میں بھی اپنی ناکامی صاف دکھائی دے رہی ہے اس لئے پانامہ پیپرز کو جواز بنا کر ملکی ترقی اور خوشحالی کے خلاف سازش کی جا رہی ہے‘ ملک میں اس وقت کوئی سیاسی بحران نہیں اور عوام حکومت سے مطمئن ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ شریف برداران کو جب بھی موقع ملا انہوں نے صدق دل سے ملک کے عوام کی خدمت کی ہے اس لئے انہیں لوگوں کے دلوں سے نکالنا ممکن نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :