حکومت پاکستان اور چین کی کمپنیوں کے جوائنٹ وینچر کے لئے مکمل تعاون فراہم کریگی، پاکستان اور چین کے درمیان وسیع اور بہترین آ زادانہ تجارتی معاہدہ مو جود ہے ، چین کے ساتھ تجارت کے عدم توازن کو ختم کرنے کیلئے بھرپو ر کوششیں کر رہے ہیں ، ٹریڈ بیرئیرز کو کم کرنے کی کوشش کررہی ہے

وزیر تجارت انجینئرخرم دستگیر کاپی آر جی ایم ای اے اورسی سی سی ٹی کے وفد کے درمیان ہونے والے اجلاس سے خطاب

پیر 3 جولائی 2017 23:49

حکومت پاکستان اور چین کی کمپنیوں کے جوائنٹ وینچر کے لئے مکمل تعاون ..
اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جولائی2017ء) وفاقی وزیر تجارت انجینئرخرم دستگیر نے پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینو فیکچرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن (پی آر جی ایم ای ای) اور چین کے چیمبر آف کامرس (سی سی سی ٹی) کے درمیان تجارت کے لئے تعاون اور فروغ کے حوالے سے ایم او یو کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اور چین کی کمپنیوں کے جوائنٹ وینچر کے لئے مکمل تعاون فراہم کرے گی، پاکستان اور چین کے درمیان وسیع اور بہترین آ زادانہ تجارتی معاہدہ(ایف ٹی اے ) مو جود ہے اس کے باوجود یہ دیکھنے میں آ یا ہے کہ 2006سے چین نے خطوں اور ممالک کے ساتھ وسیع تجارتی معاہدے کئے ہیں جن کے تحت ملکوں کو وسیع مراعات فراہم کی گئی ہیں،پاکستان اور چین کے درمیان تجارت کے توازن میں اس وجہ سے خلل آ رہا ہے،حکومت پاکستان کی چین کے ساتھ تجارت کے عدم توازن کو ختم کرنے کے لئے بھرپو ر کوشش کر رہی اور ٹریڈ بیرئیرز کو کم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو وفاقی وزیر تجارت انجنئیرخرم دستگیر نے پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینو فیکچرز اینڈ ایکسپورٹرز اسو سی ایشن (پی آر جی ایم ای ای) اور چین کی چیمبر آف کامرس برائے ٹیکسٹائل درآ مدات اوربرآمدات (سی سی سی ٹی) کے وفد کے درمیان ہونے والے اجلاس کی صدارت کی۔ وزیر تجارت نے چین کے وفد کو خو ش آ مدید کہا۔انہوں نے پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینو فیکچرز اینڈ ایکسپورٹرز اسو سی ایشن (پی آر جی ایم ای ای) اور چین کے چیمبر آف کامرس کے درمیان تجارت کے لئے تعاون اور فروغ کے لئے ایم او یو پر پر دستخط کرنے پر سراہا۔

اس مو قع پر وزیر تجارت نے کہاکہ وزارت تجارت سی سی ٹی اور پی آ ر جی ایم ای اے کے درمیان تعاون کی حمایت اور حوصلہ افزائی کرے گی۔انہوں نے کہاکہ ساہیوال میں سی پیک کے تحت 1320میگا واٹ کا پہلا توانائی کو منصو بہ مکمل کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :