لاہور، شہر میں چائنیز ، بینکوںاور جیولری شاپس کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ڈی آئی جی آپریشنز
ہر تھانے کی حدود میںجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون سخت کر دیا جائے ،ڈاکٹر حیدر اشرف
منگل 4 جولائی 2017 23:00
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گز شتہ روز اپنے دفتر میں سول لائنز ڈویژن کی ماہِ جون میں جرائم کے خلاف کارروائیوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ایس پی سول لائنز علی رضا، تمام ایس ڈی پی اوزاور ایس ایچ او حضرات نے شرکت کی۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے جرائم کی شرح بڑھنے پر ایس ایچ او گڑھی شاہوانسپکٹر جاوید اقبال کی سرزنش،ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او پرانی انارکلی سب انسپکٹر خالد محمود کی سخت سرزنش اور آخری موقع، کارو موٹر سائیکل چوری بڑھنے پر ایس ایچ او مزنگ سب انسپکٹر محمد عرفان کی سرزنش ، جرائم پر قابو نہ پانے پر ایس ایچ او شالیمارسب انسپکٹر غلام باری کی سرزنش، ایس ایچ او گجرپورہ سب انسپکٹر ماجد بشیرکو کارکردگی بہتر کرنے کی ہدایت اورسٹریٹ کرائم بڑھنے پر ایس ایچ او مغلپورہ سب انسپکٹر اکمل خالد کی سخت سرزنش اور آخری موقع ۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے ایس پی سول لائنز کو ہدایت کی کہ جس ایس ایچ او کی کارکردگی بہتر نہیں ہے اُس کی فوری رپورٹ میرے دفتر ارسال کی جائے۔ ڈی ایس پی حضرات اپنے سرکل میں شامل ایس ایچ او حضرات کی روزانہ کی بنیاد پر میٹنگ کے دوران اشتہاریوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا ٹاسک دیا کریں اور ایوننگ ڈیلیبریشن میں اہلکاروں کے مسائل اور سائلین کی درخواستوں پر تبادلہ خیال ضرور کیا کریں۔مزید قومی خبریں
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.