تحریک انصاف نے ایک ہی دن میں 4 بڑی سیاسی وکٹیں اڑا لیں

muhammad ali محمد علی جمعرات 6 جولائی 2017 22:44

تحریک انصاف نے ایک ہی دن میں 4 بڑی سیاسی وکٹیں اڑا لیں
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06جولائی2017ء) تحریک انصاف نے ایک ہی دن میں 4 بڑی سیاسی وکٹیں اڑا لی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب کی سیاست میں بڑے بڑے ناموں کو پارٹی میں شامل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تحریک انصاف نے ایک ہی دن میں 4 بڑی سیاسی وکٹیں اڑا لی ہیں۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی، ن لیگ اور ق لیگ کے اہم رہنماوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے معظم جتوئی، ق لیگ سے نعمان لنگڑیال اور دیوان اخلاق جبکہ مسلم لیگ ن سے سابق ایم پی اے فیض وٹو نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ عمان لنگڑیال اور دیوان اخلاق اور فیض وٹو جمعہ کو نتھیا گلی میں شمولیت کا اعلان کریں گے جبکہ پیپلز پارٹی کے معظم جتوئی ہفتے کو تحریک انصاف میں شامل ہوں گے.



متعلقہ عنوان :