لیئر فٹ بال لیگ کے تحت ملکی و بین الاقوامی کھلاڑی دو نمائشی میچ کھیلیں گے

پہلا میچ کل کراچی میں کھیلا جائیگا

جمعہ 7 جولائی 2017 15:31

لیئر فٹ بال لیگ کے تحت ملکی و بین الاقوامی کھلاڑی دو نمائشی میچ کھیلیں ..
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2017ء) لیئر فٹ بال لیگ کے تحت فٹ بال کے ملکی و بین الاقوامی کھلاڑی دو نمائشی میچ کھیلیں گے۔ اس سلسلے میں پہلا میچ کل ہفتہ کو پہلا میچ کراچی میں کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا میچ پرسوں اتوار کو لاہور میں کھیلا جائیگا۔ غیر ملکی اور مقامی کھلاڑیوں پر مشتمل دو ٹیمیں بنائی جائیں گی جبکہ پاکستانی کھلاڑیوں کا انتخاب کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں ہونے والے میچز میں ان کی کارکردگی کی بناء پر کیا گیا ہے۔

نمائشی میچز میں ایک ٹیم 7 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی جبکہ ایک ٹیم کی قیادت بین الاقوامی شہرت یافتہ کھلاڑی رونالڈینو اور دوسری ٹیم رائن گگز کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ ملک میں انٹرنیشنل معیار کا سٹیڈیم نہ ہونے کی وجہ سے پہلا نمائشی میچ کراچی کے ہاکی کلب سٹیڈیم اور دوسرا میچ لاہور کے فورٹریس سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ دونوں میچز میں سکیورٹی کی ذمہ داری پاک فوج کے ذمہ ہے۔

(جاری ہے)

دو ٹیموں کے مابین نمائشی فٹ بال میچ فورٹریس سٹیڈیم لاہور میں 9 جولائی کو شام چار بجے کھیلا جائیگا جس کے انعقاد کیلئے سٹیڈیم میں انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ میچ کے انعقاد کا مقصد ملک میں انٹرنیشنل کھیلوں کی بحالی اور دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر بنانا ہے۔ میچ کھیلنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں میں برازیلین فٹ بال رونالڈینو کے ہمراہ برازیل کی 2002 ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے رکن روبرٹ پائرز، فرانسس نیکولس اینا لیکا، پرتگال کے لوئیس بوا مورٹے، ہالینڈ کے جیورج بوتنگ، انگلینڈ کے ڈیوڈ جیمز اور مانچسٹر یونائیٹد کے کھلاڑی ریان جوگز بھی شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :