بچوں اور خواتین کو ایمرجنسی ریلیف دینے کےلیے دبئی میں پنک ایمبولینس سروس کا آغاز کردیاگیا ہے

جمعہ 7 جولائی 2017 23:19

بچوں اور خواتین کو ایمرجنسی ریلیف دینے کےلیے دبئی میں پنک ایمبولینس ..
دبئی:(اردوہوئنٹ تازہ ترین-7جولائی2017ء) دبئی کارپوریشن فار ایمبولینس سروس کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر خلیفہ ال درائی نے کہا کہ پنک ایموبلینس سروس اس ادارے کی خصوصی سروسز میں ایک جدید اضافہ ہے۔ پنک ایمبولینس سروس کے علاوہ یہ کارپویشن دیگر 24سروسز مہیا کررہی ہے۔ اس سروس کی ایمبولیسنز دبئی میں التوار میونسپل سینٹر کے گرد کھڑی ہونگی جو کہ دیرہ کا سارا علاقہ کور کرینگی اور سروس دن گیارہ بجے سےرات گیارہ بجے تک بارہ گھنٹے بغیر کسی خلل کے سروس مہیا کرینگی۔

دوہ ماہ کے ابتدائی عرصے کے بعد دبئی کارپوریشن آف ایمبولینس سروسز پنک ایموبلینس سروس کے لیے نئےاسٹیشنز پر نظرثانی بھی کریگی۔ یہ ایمبولینس سروس خواتین کی تمام طبی شکایات کو حل کریگی اور حاملہ خواتین کی مدد کرنے کے ساتھ ساتھ نوزائیدہ بچوں سے لیکر بارہ سال کی عمر کے بچوں کو بھی طبی امداد فراہم کریگی۔

(جاری ہے)

ایگزیکٹیو ڈائریکٹر الدرائی نے یقین دہانی کرائی کہ اس ایمبولینس سروس کا پیرامیڈکس سٹاف تعلیم یافتہ ہے اور سروس کے ڈرائیور کا اپنے مریضوں کا خیال رکھنے کا بھی وسیع تجربہ ہے۔

الدرائی نے مزید بتایا یہ اس ایمبولینس سروس کے پیرامیڈکس سٹاف کو لطیفہ ہسپتال کے تعاون سے مناسب اور ہائی لیول کی ٹریننگ دی گئی ہے۔ دبئی کے شہریوں نے دبئی کارپویشن آف ایموبلینس سروسز کی اس کاوش کو خوب سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :