تمبو میں ایک شخص کی لاش برآمد

جمعرات 13 جولائی 2017 22:45

تمبو میں ایک شخص کی لاش برآمد
ڈیرہ مرادجمالی ۔13جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2017ء)تحصیل تمبوکے علاقے میں نوجوان کی لاش عمرانی شاخ سے برآمد شناخت کے لئے مردہ خانے میں رکھوادی گئی ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نصیرآبادکی تحصیل تمبوکے ہیڈکوارٹرمنجھوشوری میں عمرانی شاخ سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ۔پولیس اطلاع ملتی ہی موقع پرپہنچ کر لاش کو شاخ سے نکال لیاتاہم لاش کی شناخت نہ ہوسکی۔ پولیس نے لاش کو شناخت کے لئے سول ہسپتال کے مردہ جانے میں رکھوا دیا گیا۔پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔