دوران سرچ آپریشن و مشکوک افراد کی چیکنگ کے دوران گجرات اور قصور کے مقدمات میں ملوث2 اشتہاری مجرمان گرفتار

جمعرات 13 جولائی 2017 23:13

دوران سرچ آپریشن و مشکوک افراد کی چیکنگ کے دوران گجرات اور قصور کے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2017ء) سی آئی اے صدر پولیس نے دہشت گردی کی کسی بھی سرگرمی سے نمٹنے اور موجودہ حالات کے پیش نظر سرچ آپریشن و مشکوک افراد کی چیکنگ کے دوران ضلع گجرات اور قصور کے ڈکیتی اور رابری کے مقدمات میں ملوث 2اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس کی واضح ہدایات کے تحت سی آئی اے پولیس کی سپیشل ٹیموں نے لاہور بھر میں سرچ آپریشن شروع کر رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

ایس پی سی آئی اے طارق الٰہی مستوئی نے ڈی ایس پی سی آئی اے صدر انور سعید کنگرہ کی سربراہی میں سب انسپکٹر ارشد محموداور دیگر اہلکاروں پر مشتمل جوخصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی اس نے دوران چیکنگ کے دوران اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مناسب حکمت عملی اپنا کر ضلع گجرات اور قصور کے ڈکیتی اور رابری کے مقدمات میں ملوث 2اشتہاری مجرمان ذیشان عرف بگا اوردلاور بٹ کو گرفتار کر کے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ مجرمان لاہور میں روپوش ہوکر زندگی گزار رہے تھے کہ دوران چیکنگ گرفتار کر لیے گئے۔ سی سی پی اولاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے احسن کارکردگی پر پولیس ٹیم کے لیے نقد انعامات اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔