اڑھائی کلوگرام بیج فی ایکڑ ڈال کر سورج مکھی کی اچھی پیداوار کاحصول یقینی بنایاجاسکتاہے۔ماہرین زراعت

ہفتہ 15 جولائی 2017 13:56

اڑھائی کلوگرام بیج فی ایکڑ ڈال کر سورج مکھی کی اچھی پیداوار کاحصول ..
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2017ء) ماہرین زراعت نے شمالی پنجاب میں سورج مکھی کی کاشت فوری جبکہ وسطی و جنوبی پنجاب میں خزاں کی فصل کی کاشت 25جولائی سے شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ شمالی پنجاب میں سورج مکھی کی کاشت فوری طور پر شروع کرکے آخر جولائی تک مکمل کی جاسکتی ہے جبکہ خزاں کی فصل وسطی وجنوبی پنجاب میں وسط اگست تک مکمل کرکے بہتر پیداوار کاحصول ممکن بنایاجاسکتاہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق سورج مکھی کی کاشت کیلئے مقامی طور پر تیار کردہ ہائبرڈ ایف ایچ 331اور بیرونی ممالک سے درآمد شدہ ہائبرڈ بیج استعمال کیاجاسکتاہے جو فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد ، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،چنیوٹ سمیت صوبہ بھر کے تمام شہروں میں بآسانی دستیاب ہے۔ انہوںنے کہاکہ بہتر پیداوار کے حصول کیلئے کھیت میں پودوں کی تعداد 23232فی ایکڑ ہونا اشدضروری ہے جس کیلئے اڑھائی کلوگرام بیج فی ایکڑ ڈال کر مطلوبہ تعداد کو پورا اور اچھی پیداوار کاحصول یقینی بنایاجاسکتاہے۔