کماد کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی اپنا لی جائے تو اس کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہے۔ ماہرین زراعت

ہفتہ 15 جولائی 2017 13:56

کماد کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی اپنا لی جائے تو اس کی پیداوار میں خاطر ..
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2017ء) ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ جدید پیداواری ٹیکنالوجی اپنائی جائے تو کماد کی مجموعی پیداوار بشمول چینی میں خاطر خواہ اضافہ کیا جاسکتا ہے، کماد صوبہ پنجاب کی ایک اہم نقد آور فصل ہے جو کاشتکار کی معاشی بہبود کیلئے بہت اہمیت کی حامل ہے، پاکستان میں گنے کی اوسط پیداوار دیگر ممالک کی نسبت بہت کم ہے۔

(جاری ہے)

اس پیداواری کمی کے کئی ایک محرکات ہیں جن میں موسم کا سازگار نہ ہونا، زمین کی تیاری اور فصل کی نگہداشت کیلئے انتظامی امورکی کمی کو بڑی اہمیت حاصل ہے۔ اگر کماد کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی اپنا لی جائے تو اس کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہے۔

متعلقہ عنوان :