سانحہ ماڈل ٹائون میں شہید ہونے والے لوگوں کا خون رنگ لانے لگا ہے، میاں محمود الرشید

ہفتہ 15 جولائی 2017 22:23

سانحہ ماڈل ٹائون میں شہید ہونے والے لوگوں کا خون رنگ لانے لگا ہے، میاں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2017ء) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے خلاف اللہ نے سوموٹو ایکشن لیا ہے کیونکہ مظلوموں کی ان حکمرانوں نے بہت آہیں لی ہیں اور ان کی سب چالاکیاں دھری کی دھری رہ گئی ہیں اور سانحہ ماڈل ٹائون میں شہید ہونے والے لوگوں کا خون رنگ لانے لگا ہے، اب نواز شریف کو کرپشن سمیت ہر چیز کا حساب دینا ہوگا، میاں محمود الرشید نے ان خیالات کا اظہار عوامی تحریک کے جلسے میں کیا، انہوں نے کہا ہے حکمرانوں نے عوام پر بہت مظالم کیے ہیں ان کو حساب دینا ہو گا جبکہ سانحہ ماڈل ٹائون پر جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ کو منظر عام پر لایا جائے تاکہ اصل ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

متعلقہ عنوان :