پشاور:سرحد چیمبر سٹی یونیورسٹی کے ساتھ مل کر بہت جلد چائنیز لینگویج کورسز شروع کرے گا،حاجی محمد افضل
جس سے صوبے کی بزنس کمیونٹی کو چائنا پاک اکنامک کاریڈور کے تناظر میں باہمی تجارت کے فروغ اور دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی کو ایک دوسرے کے مزید لانے میں مدد ملے گی،سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کا اعلان
پیر 17 جولائی 2017 21:03
(جاری ہے)
سرحد چیمبر کے صدر حاجی محمد افضل نے اُنہیں بتایا کہ چائنا پاک اکنامک کاریڈور پاکستانی معیشت کے لئے گیم چینجر ہے اور اس تناظر میں موجودہ وقت کا یہ تقاضا ہے کہ پاکستانی بزنس کمیونٹی کو چائنیز زبان اور چائنیز بزنس کمیونٹی کو اردوزبان میں عبور حاصل ہو ۔
انہوں نے کہاکہ سرحد چیمبر صوبے کی بزنس کمیونٹی کے لئے چیمبر ہائوس اور انڈسٹریل اسٹیٹس میں چائنیز لینگویج کورسز کا انعقاد کرے گا اور اس مقصد کے لئے ماہر اساتذہ کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور چین برادر اور دوست ممالک ہیں اور اب سی پیک منصوبے کے بعد دونوں جانب کی بزنس کمیونٹی کو ایک دوسرے کے مزید قریب لانے اور کاروباری اعتبار سے سہولیات فراہم کرنے کے لئے چائنیز لینگویج سیکھنے کا عمل ضروری ہوگیا ہے جس کے لئے سرحد چیمبر سٹی یونیورسٹی کے ساتھ مل کر انفارمیشن اور تعارفی سیمینارز کا انعقاد بھی کرے گا اور چائنیز لینگویج کورسز بھی شروع کئے جائیںگے۔مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.