گندہ نالے کی پانی نے تیمرگرہ شہرکے کئی سرکاری واٹر سپلائی سکیموں کی پانی آلودہ کردیا ،عوام مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوگئے

منگل 18 جولائی 2017 18:31

لویر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2017ء) تیمرگرہ بازارکے گندہ نالے کی پانی نے تیمرگرہ شہرکے کئی سرکاری واٹر سپلائی سکیموں کی پانی آلودہ کردیا جسکی وجہ سے علاقے کے عوام گنداپانی پینے سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوگئے جبکہ متعلقہ حکام تما م تر صورت حال سے باخبر ہونے کے باوجود خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق حکومت میں نے تیمر گرہ بازار کے گندہ نالیوں کی پانی کو ایک بڑے نالے کے زریعے دریائے پنجکوڑہ کے کنارے ڈال دیا ہے جسکے ساتھ کئی سرکاری واٹر سپلائی سکیمیں بھی موجودہے اور مزکورہ گندہ نالے کے سامنے حفاظتی پشتے تعمیر کرکے گندہ پانی ایک جگہ پرکھڑا ہوگیا ہے جسکی وجہ سے گندہ پانی نے سرکاری واٹر سپلائی سکیموں کو اپنے لپیٹ میں لے لیا ہے جسکی وجہ سے مزکورہ سرکاری واٹر سپلائی سکیموں کی پانی آلودہ ہوگئی ہے جسکی وجہ سے علاقے کے عوام آلودہ پانی استعمال کرتے ہیں آلودہ پانی کی استعمال سے شہری مختلف امراض میں مبتلا ہوگئے ہیںگندہ پانی ایک جگہ کھڑاہونے سے بد بواور تعفن بھی پھیل گیا ہے جسکی وجہ سے شہری کوکافی مشکلات کا سا مناہے جبکہ متعلقہ حکام تمام تر صورتحال سے باخبر ہونے کیے باوجودخاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیںعلاقے کے عوام نے متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :