جامن کا پھل غذائی اور طبی اعتبار سے بہت اہمیت کا حامل ہے اورا طباء اسے ذیابیطیس میں مفید گردانتے ہیں ، طبی ماہرین

بدھ 19 جولائی 2017 20:07

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2017ء) طبی ماہرین کا کہناہے کہ جامن کا پھل غذائی اور طبی اعتبار سے بہت اہمیت کا حامل ہے اورا طباء اسے ذیابیطیس میں مفید گردانتے ہیں ۔ علاوہ ازیں جامن کے پھل سے سرکہ و شربت بھی بنایا جاتا ہے جو جسم کی گرمی اور ہاضمے کے علاج کے لیے مفید گردانا گیا ہے ۔ جامن مختلف بیماریوں کے علاج میں مدد گار پایا گیا ہے اس کے پھل سے تیار ہونے والے کچھ نسخے جو کئی بیماریوں میں استعمال کیے جاسکتے ہیں یہاں قارئین کی دلچسپی کے لیے دیے جارہے ہیںتاہم انہیں کم مقدار میں تیار کر کے استعمال میں لایا جا سکتا ہے اور اگر یہ فائدہ دیں تو انہیں مستقل بنیادوں پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ۔

طبی ماہرین کہا کہ جامن کے پھل میں بھوک بڑھانے کی قدرتی صلاحیت موجود ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

یہ صفراوی دستوں کو تسکین دیتا ہے اور بند کرتا ہے۔ گرم مزاج والے خواتین و حضرات کے معدہ و جگر کو قوت فراہم کرتا ہے ۔ پرانے سے پرانے اسہال کی مرض کو دور کرنے کیلئے مغز خستہ جامن کا سفوف ایک ماشہ تنہا دینے یا پھر ایک ماشہ سفوف خستہ انبہ کے ہمراہ دینے سے بے حد فائدہ ہوتا ہے۔ جامن کو ذیابیطس (شو گر) کی بیماری میں متواتر استعمال کرنے سے بے حد فائدہ ہوتا ہے۔ ذیابیطس(شوگر) کے مریضوں کو اگر جامن کا رس اورآم کا رس ہم وزن ملا کر دیا جائے تو اس کا بہت فائدہ ہوتا ہے۔ یہ ایک عمدہ غذا کا کام دیتا ہے اور یوں آم کی گرمی بھی ختم ہو جاتی ہے۔