دریائوں اور برساتی نالوں میں پانی کے اتار چڑھائو کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے‘امانت اللہ شادی خیل
ابھی تک تمام دریائوں اور ندی نالوں میں پانی معمول کے مطابق بہہ رہا ہے ، کسی بھی مقام پر سیلابی صورتحال کا سامنا نہیں‘وزیر آبپاشی
جمعرات 20 جولائی 2017 17:01
(جاری ہے)
اجلاس میں فلڈڈویژن سے متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ابھی تک تمام دریائوں اور ندی نالوں میں پانی معمول کے مطابق بہہ رہا ہے اور کسی بھی مقام پر سیلابی صورتحال کا سامنا نہیں ہے تاہم آنے والے دنوں میں زیادہ بارشوں کی صورت میں دریائوں میں سیلابی ریلاآسکتا ہے جس کیلئے پیشگی حفاظتی بندوبست کیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ آبپاشی میں قائم فلڈ سیفٹی ایویلیو ایشن سیل کی ٹیمیںدریائوں اور نہروں پر مشتمل انفراسٹرکچرکی مانیٹرنگ کی روشنی میں اپنی رپورٹس متعلقہ زونوں کے چیف انجنئیرز کو بھیج رہی ہیں جن کی روشنی میں محکمہ آبپاشی کے حکام سیلاب کی آمدکے خطرے سے نمٹنے کیلئے موثر حفاظتی اقدامات یقینی بنا رہے ہیں ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبے میں سیلاب سے بچائوکیلئے محکمہ آبپاشی نئے مالی سال میں مجموعی طورپر 2ارب 29کروڑ روپے کے 18نئے منصوبے شروع کیے ہیں۔ اس وقت صوبے میں مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 5ارب 48کروڑ روپے کی لاگت سے فلڈ ورکس کی 44سکیموں پر کام جاری ہے جن میں خاص طور پر نارووال، سیالکوٹ اور شیخوپورہ کو سیلابی نالوں میں آنے والی طغیانی سے انسانی جان و مال کو پہنچنے والے نقصان سے بچانے کے منصوبوں پر پر فوکس کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سیالکوٹ، نارووال اور شیخوپورہ میں ہر سال نالہ ڈیگ، ایک، بسنتر اور بھیڈ میں آنے والے سیلابی ریلوں کی وجہ سے وسیع پیمانے پر فصلیں اور آبادیاں متاثر ہوتی ہیں۔ اس تباہی کی مستقل بنیادوں پر روک تھام کیلئے نالہ ڈیک کی راستہ بدلنے اور بعض مقامات پر اس کے گرد حفاظتی بند کی تعمیر کے ساتھ ساتھ دیگر ندی نالوں سے شہری و دیہی آبادیوں کو بچانے کیلئے پانچ بڑی سکیموں پر کام جاری ہے ۔جن پر مجموعی طور پر 19ارب روپے لاگت آئے گی۔ امانت اللہ خان شادی خیل نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں رودکوہی نالوں چھاچھر اور کاہا میں آنے والے سیلابی ریلوں سے بھی ہر سال وسیع اراضی زیر آب آتی ہے اسی طرح راجن پور میں دریائے سندھ میں رکھ باغ والا تا بیت واگوار کوٹ مٹھن کے علاقے میں دریائی پانی سیلاب کے دنوں میں کناروں سے باہر آجاتا ہے اور املاک کو نقصان پہنچاتا ہے ۔ان علاقوں میں پونے چار ارب روپے کی سیلابی پانی سے بچائو کی سکیمیں جاری ہیں۔ جن کی تکمیل سے مقامی لوگوں کو سیلابی ریلوں سے تحفظ اور ریلیف ملے گا۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.