اوآئی سی کے ادارے ارسیکا کے تعاون سے چار روزہ نمائش عظیم میراث کے فروغ، اسلامی دنیا میں اتحاد کا ذریعہ ثابت ہوگی
مشیر وزیر اعظم عرفان صدیقی کی زیرصدارت قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن میںمنعقدہ اجلاس میں نمائش کی تیاریوں کا جائزہ لیاگیا
جمعہ 21 جولائی 2017 16:55
(جاری ہے)
عرفان صدیقی نے کہا کہ ’ن والقلم‘قومی خطاطی نمائش کے کامیاب انعقاد کے بعد اسلامی کانفرنس تنظیم (او۔
آئی۔سی) کے تحقیقی ادارہ برائے اسلامی تاریخ،فنون اور ثقافت (ارسیکا) نے پاکستان میں خطاطی کی بین الاقوامی کانفرنس میں تعاون کی پیشکش کی تھی۔ تنظیم کے سربراہ ڈاکٹر خالد ایرن خود بھی اس نمائش میں شریک ہوئے اور اٴْسے بے حدسراہا۔ یہ امر نہایت خوش آئند ہے کہ ارسیکا اور قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کے اشتراک سے بین الاقوامی خطاطی نمائش منعقد ہورہی ہے جو اسلامی تاریخ، فنون اورثقافت کے مختلف شعبوں کے فروغ کے امکانات پر باہمی اشتراک عمل کی نئی راہیں کھولے گی۔ اس موقع پر ایک عظیم کانفرنس کا اہتمام بھی کیاگیا ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر سے خطاط اس میں حصہ لیں گے۔ جس سے اس فن سے وابستہ مقامی اور بین الاقوامی خطاطوں کو ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ کانفرنس میں اہل علم وفن کے افکار سے استفادہ کیاجائے تاکہ اس عظیم فن کے تحفظ اور فروغ کے لئے ٹھوس لائحہ عمل مرتب ہوسکے۔ مشیر وزیراعظم کو نمائش کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں وفاقی سیکریٹری قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویڑن انجینئر عامر حسن، نیشنل بٴْک فائونڈیشن (این۔بی۔ایف) کے ایم ڈی ڈاکٹر انعام الحق جاوید، اکادمی ادبیات پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر راشد حمید کے علاوہ وزارت کے اعلی حکام اور نامورخطاط واصل شاہد شریک تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.