دبئی کی اماراتی ائیر لائنزکا تھائی لینڈ کے لوگوں کے لیے تحفہ، ایک ماہ کے لیے مفت ویزہ

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 21 جولائی 2017 16:40

دبئی کی اماراتی ائیر لائنزکا تھائی لینڈ کے لوگوں کے لیے تحفہ، ایک ماہ ..
دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جولائی 2017ء) اس سال موسم گرما میں دبئی اماراتی ائیر لائنز تھائی لینڈ کے لوگوں کو مخصوص مدت لے لیے مفت ویزہ فراہم کر رہی ہے۔ائیر لائنز حکام کا کہنا ہے ایسے تمام تھائی لوگ جو کہ بینکاک سے دبئی سیروتفریح کے لیے 14جولائی سے 14اگست کے درمیان نومبر تک کی ٹکٹس بک کروائیں گے انکو ائیرلائن 90$مالیت کا مفت ویزہ فراہم کرے گی۔

اس پرواز کی اکانومی کلاس کی ٹکٹ کی مالیت تقریبا 500$ ہے اور کاروباری کلاس کی 1,432$ہے۔امارات ائیر لائنز فی الحال ہفتے میں 42اور روزانہ 2 پروازیں براہ راست دبئی سے بنکاک انٹر نیشنل ائر پورٹ تک اور فوکٹ انٹرنیشنل ائیر پورٹ تک چلاتی ہے۔اس پرواز کا دورانیہ 6.25گھنٹے ہوتا ہے۔ائیر لائن نے بنکاک جانے والی پرواز میں کاروباری کلاس کے لیے ایک لاونج متعارف کروایا تھا اس لاؤنج کو دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے جس میں کاروباری حضرات کے ساتھ اب پلاٹینم اور گولڈ ایوارڈز کے اراکین بھی سفر کر یں گے۔

(جاری ہے)

دبئی 2020تک سالانہ 20ملین سیاحوں کو متوجہ کرنے کی اپنی کاوش کو پورا کرنے کے لیے یہ آفرز دے رہا ہے۔آئندہ سالوں میں مزید سیاحوں کومتوجہ کرنے کے لیے دبئی اپنی ویزہ پالیسی مزید آسان کرئے گا۔ایک رپورٹ کے مطابق دبئی میں اس سال چینی اور روسی سیاحوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :