رواں سال شعبہ تعلیم میں بائیومیٹرک سسٹم کے رائج ہونے سے بدعنوانیوں کے خاتمہ میں مدد ملے گی، مراد علی شاہ
جمعہ 21 جولائی 2017 21:33
(جاری ہے)
وزیراعلی سندھ نے اجلاس میں شرکا کو بتایا کہرواں سال تعلیم کی بجٹ 164.217 بلین ہے جس میں ترقیاتی بجٹ 151.892 بلین رکھا گیا ہے، رواں سال 211 ترقیاتی منصوبے مکمل ہونگے۔
تعلیم ہی ترقی اور خوشحالی کا واحد زینہ ہے، معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے سندھ میں محکمہ خزانہ اور تعلیم میںمکمل مانیٹرنگ کے ساتھ آڈٹ یونٹ قائم کئے گئے ہیں، جس سے مالی تسلط بہتر ہوا ہے۔شعبہ تعلیم کے فروغ کے لئے ادارہ جاتی میکنزم بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے بائیو میٹرک سسٹم کے تحت 45 ہزار اسکولوں میں اساتذہ کی نگرانی کا نظام قائم کیا ہے۔رواں سال 38 پرائمری و ایلیمنٹری اسکولوں کو اپگریڈ کرکے سیکنڈری اسکول کردیا جائے گا۔ اجلاس میں محکمہ تعلیم کے صوبائی وزیر جام مہتاب ڈہر نے اجلاس کو بتایا کہ انتظامی کیڈر کو ہم نے ٹیچرز کیڈٹ کی تعلیم سے بلند پایہ کیا ہے۔ طالب علموں کو بہتر تعلیم دینے کے لئے اساتذہ کی تربیت پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے انقلابی اصلاحات متعارف کرائے ہیں۔وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ سکولوں میں سولر انرجی سے بجلی چلانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ سکولوں کی عمارتوں کی تعمیر و مرمت کا کام کافی حد تک مکمل کرلیا گیا ہے۔ جس پر وزیراعلی سندھ نے برطانوی وفد کو آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ شعبہ تعلیم کی پائیدار اور دیرپا ترقی کے سلسلے میں کسی طرح کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کرتے، وہ ہر دو ماہ بعد اس سلسلے میں ہونے والے فیصلوں کا خود جائزہ لیتے ہیں۔ جس پر برطانوی وفد کی سربراہ نے کہا کہ وزیراعلی سندھ کی طرف سے تمام سرکاری تعلیمی اداروں کو عام لوگوں کے لئے قابل رشک بنانے کی خواہش لائق تحسین ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور،گھریلوجھگڑے سے دلبرداشتہ نئی نویلی دلہن نے خود کشی کرلی
-
ڈی ڈبلیو کا آزادی اظہار رائے ایوارڈ یولیا ناوالنایا کے نام
-
وزیر اعظم مودی کی نفرت انگیز بیان بازی سود مند یا نقصان دہ؟
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن”آئی کیوب قمر“ چاند کیلئے روانہ ہوگیا
-
خضدار ، بم دھماکے میں پریس کلب خضدار کے صدر جاں بحق ،9افراد زخمی
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
-
امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی
-
مغربی بنگال کے گورنر پر جنسی ہراسانی کا الزام، ایک نیا سیاسی تنازعہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.