پیپلزپارٹی (کل ) پنجاب میں ’’ گو نواز گو ‘‘ ریلیاں نکالے گی،لاہور میں پریس کلب سے ایوان اقبال تک ریلی نکالی جائے گی
قمر زمان کائرہ گجرات میں ریلی کی قیادت کریں گے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی نمائندگی کی ملک میں خوشحالی بھی لائینگے ،کل کی ریلیاں حکمرانوں کی آنکھیں کھول دیں گی‘عزیز الرحمن چن
ہفتہ 22 جولائی 2017 19:34
(جاری ہے)
پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کی جانب سے ریلیوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق صدر قمر زمان کائرہ گجرات میں احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرینگے، لاہور میں پریس کلب سے ایوان اقبال تک ریلی کی قیادت صدر لاہور عزیز الرحمن چن ، پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چودھری منظور احمد، ڈپٹی سیکریٹری عثمان ملک اور سیکرٹری فنانس عاصم محمود کریں گے، سیکریٹری جنرل ندیم افضل چن سرگودھا میں احتجاجی مظاہرے کی قیادت کریں گے، سیکرٹری اطلاعات مصطفی نواز کھوکھر راولپنڈی میں احتجاجی مظاہرے کی قیادت کریں گے، نائب صدر آصف خان خو شاب میں مظاہرے کی قیادت کریں گے، نائب صدر اسد پرویز اٹک میں احتجاج کی قیادت کریں گے، نائب صدر اسلم گل شیخوپورہ میں احتجاج کی قیادت کریں گے،نائب صدر شہزاد چیمہ پاکپتن میں احتجاجی مظاہرے کی قیادت کریں گے، نائب صدر اظہر حسین ڈار سیالکوٹ میں احتجاجی مظاہرے کی قیادت کریں گے، تمام ڈویژنل صدور اور سیکریٹری جنرلز اپنے متعلقہ اضلاع میں احتجاج کی قیادت کریں گے، نائب صدر جاوید بھٹی قصور میں احتجاج کی قیادت کریں گے۔
اس حوالے سے پیپلز پارٹی لاہور صدر عزیز الرحمن چن نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی آج کی ریلیاں حکمرانوں کی آنکھیں کھول دیں گی۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی نمائندگی کی ہے اور ایوان کے اندر اور باہر عوام کے جذبات کی ترجمانی کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ظفر حجازی کی گرفتاری نے کرپشن مافیا کی چین توڑ دی ہے اور وزیر اعظم کو پر ہاتھ ڈالنے کی پہلی کڑی ہے۔ آئندہ انتخابات سے پہلے ہی عوام نے مسلم لیگ (ن) کو مسترد کر دیا ہے اور ملک میں خوشحالی پیپلز پارٹی ہی لائے گی ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں احتساب کا عمل ضروری ہے اور پیپلز پارٹی جمہوریت کے ذریعے احتساب پر یقین رکھتی ہے تمام سیاسی جماعتوں کو ملک میں جمہوریت کی بقا اور استحکام کی خاطر مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ سیاسی بحران میں سب سے زیادہ اہم کردار پیپلزپارٹی نے اد ا کیا ہے شریف برادران کی من مانیوں کی وجہ سے ان کی جماعت اور ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.