حکومت نے ٹرین ڈرائیورز کی ہڑتال ناکام بنادی، متعدد ٹرینیں اپنی منزل پر پہنچ گئیں
خونی حادثات میں ملوث ڈرائیوروں کی بحالی کا ناجائز مطالبہ تسلیم نہیں کیا جائے گا،زکریا ایکسپریس، فرید ایکسپریس اور گڈز ٹرینوں کے ڈرائیور خونی حادثات کے ذمہ دار ہیں، ترجمان ریلوے
اتوار 23 جولائی 2017 11:40
(جاری ہے)
لاہور سے کراچی جانے والی فرید ایکسپریس روہڑی اسٹیشن پہنچ گئی، ہزارہ ایکسپریس سٹی اسٹیشن سے کینٹ اسٹیشن پہنچ گئی، جبکہ راولپنڈی سے پہلی ٹرین مسافروں کو لیکر لاہور اور تیز گام ایکسپریس مسافروں کو لے کر کراچی کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔
ڈی ایس ریلوے اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کیساتھ مذاکرات ناکام ہونے کی وجہ سے ٹرین ڈرائیورز کے ایک گروہ اور انتظامیہ کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے جس کے نتیجے میں انتظامیہ کو آپریشن جاری رکھنے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ متبادل ڈرائیورز و فور مینز کے زریعے ٹرین آپریشن جاری رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ لاہور ریلوے اسٹیشن پر ٹرین روانگی میں تاخیر کی وجہ سے ہنگامہ آرائی بھی ہوئی اور مسافروں نے احتجاج کیا۔ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق ہڑتالی ڈرائیوروں کا بڑا مطالبہ خونی حادثات میں ملوث ڈرائیوروں کی بحالی ہے، ناجائز مطالبہ ہرگز تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ ہڑتالی گروپ 43 انسانی جانوں کی ہلاکت کے ذمہ دار 6 ڈرائیوروں کی بحالی کا مطالبہ کر رہا ہے، تحقیقات کے بعد یہ ڈرائیور زکریا ایکسپریس، فرید ایکسپریس اور گڈز ٹرینوں کے خونی حادثات کے ذمہ دار قرار پائے گئے ہیں۔ادھر وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ کوئی ٹرین نہیں رکی ہوئی اور ریل کار و شالیمار سمیت تمام ٹرینیں روانہ ہوگئی ہیں، ریلوے افسران اور کارکنوں نے میرے ہمراہ ساری رات جاگ کے ہڑتالیوں کو ناکام بنایا، اگرچہ ہڑتال کی وجہ سے ٹائم ٹیبل اپ سیٹ ہوا تاہم 48 گھنٹوں میں تمام ٹرینوں کی وقت پر آمد اور روانگی یقینی بنائی جائے گئی، ریلوے کے بعض غیر ذمہ دار ڈرائیوروں کی وجہ سے مسافروں کو تکلیف اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جس پر معذرت خواہ ہیں، جو ڈرائیور ہڑتالی ٹولے کو مسترد کر کے واپس آئے، اسے خوش آمدید کہتے ہیں۔واضح رہے کہ مطالبات کی منظوری کے لیے پاکستان ریلویز کے 278 ٹرین ڈرائیورز نے ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔مزید قومی خبریں
-
ریسکیو سروس نے انٹرنیشنل فائر فائٹرز ڈے منایا ،صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے فائر فائٹرز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا
-
اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے فائر فائٹرز پاکستانی قوم کے ہیروہیں،خواجہ سلمان رفیق
-
کے الیکٹرک نے بنیادی ٹیرف میں 3.8 روپے فی یونٹ اضافے کا مطالبہ کردیا
-
روات پولیس نے شہری کو قتل کرنے کے مقدمہ میں نامزد دو ملزمان کو گرفتار کر لیا
-
ڈیرہ اسماعیل خان،بیوی کے رقم دینے سے انکار پر شوہر کا بیوی پر بہیمانہ تشدد، بیوی کا حمل ضایع ہوگیا
-
ملک بھر میں ہفتہ کو فائر فائٹرز کا عالمی دن منایا گیا
-
سندھ میں ٹرانسپورٹ کا شعبہ جدید آٹومیٹڈ سسٹم سے منسلک کررہے ہیں ،وزیرٹرانسپورٹ سندھ
-
پیپلزبس سروس کیلئے اسمارٹ کارڈ کے ذریعے کرایہ وصولی کا آغاز،وزیر اعلی نے آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
مریم نواز فری وائی فائی سروس 50 سے بڑھا کر 100 پوائنٹس پرایکٹو کر دی گئی
-
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ماہ اپریل میں کل 809 کیسز نمٹائے
-
مردان، تھانہ رستم پولیس نے اندھے قتل کے ملزمان کو گرفتار کرلیا
-
افزائش مویشیاں کے شعبے کا سب سے بڑا چیلنج نصاب تعلیم کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے، احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.