خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور کے زیر انتظام میڈیکل وڈینٹل کالجزایٹا انٹری ٹیسٹ صوبے کے پانچ مختلف سینٹروںمیں شروع ہوگئے ، ٹیسٹ میں مجموعی طور پر33ہزار 52 طلباء وطالبات شریک ہوئے ، ٹیسٹ نتائج کا اعلان خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی ویب سائیٹ پر دیکھاجا سکے گا
اتوار 23 جولائی 2017 19:00
(جاری ہے)
طلباء وطالبات کے والدین نے ٹیسٹ کے لئے بہترین انتظامات پر خیبر میڈیکل یونیورسٹی اور ایٹا کی کوششوں کو سراہتے ہوئے مبارک باد دی ہے ،انہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ طلبہ وطالبات کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھاجائے گا ۔
ٹیسٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرارشد جاوید نے کہا کہ پچھلے سالوں کی نسبت اس سال طلباء وطالبات کی تعداد میں5499 اضافے کے باوجود ٹیسٹ کاانتہائی پرامن او رمنظم انداز میںانعقاد ہم سب کے لئے باعث فخر ہے۔ انھوں نے انٹری ٹیسٹ کے کامیاب انعقاد پر ایٹااور خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے جملہ منتظمین،امتحانی سٹاف ، پولیس ،پشاور یونیورسٹی، اسلامیہ کالجیٹ سکول انتظامیہ اور بالخصوص طلباء وطالبات اور ان کے والدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ تمام متعلقین آئندہ بھی اسی احساس اور قومی جذبے سے ایٹا ٹیسٹ کے انعقاد میں اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔ واضح رہے کہ ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان ایٹا کی جانب سے آج بروزپیر متوقع ہے جسے ایٹا اور خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی ویب سائیٹwww.etea.edu.pk اور www.kmu.edu.pkپر دیکھاجا سکے گاجبکہ کے ایم یو کے آئی ٹی سیکشن کی جانب سے متعلقہ امیدواران کو ایس ایم ایس کے ذریعے بھی نتائج سے آگاہی کا انتظام کیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.