خیبرپختونخوامیںنام نہادتبدیلی کفن لپیٹ رہی ہے،تابوت ہم2018کے انتخابات میںمہیاکرکے صوبہ برد کردیںگے،امیرمقام
وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوامیں26ارب روپے کے گیس منصوبے شروع کئے ہیں، خیبرپختونخواکی حکومت نے سوئی گیس کے مدمیںایک پیسہ نہیںدیااورنہ گیس پرخرچ کیا
پیر 24 جولائی 2017 22:12
(جاری ہے)
ان خیالات کااظہارانہوںنے ضلع مردان میںحلقہ PK-27 میں 120 کروڑروپے کی لاگت سے سوئی گیس کے میگاپراجیکٹ کاافتتاح کرتے ہوئے ایک عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوںنے کہاکہ حلقہPK-28کیلئے وزیراعظم محمدنوازشریف نے منظوری دی ہے اورانشاء اللہ بہت جلداسکا بھی افتتاح کروںگا۔ اس موقع پرڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی،وفاقی وزیربرائے تیل وقدرتی وسائل شاہدخاقان عباسی اور ممبرقومی اسمبلی جمشیدمہمندبھی موجودتھے۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ ضلع مردان کوگیس کی فراہمی پر وزیراعظم محمدنوازشریف اورشاہدخاقان عباسی کاتہہ دل سے شکرگزارہوں۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ عمران خان 20کروڑعوام کے فیصلوںکوچیلنج کررہاہے،مخالفین ثابت کریںکرموجودہ وفاقی حکومت کی دوراقتدارمیںبدعنوانی کہاںہوئی ہے۔انہوںنے کہاکہ محمدنوازشریف ترقی کادوسرانام ہے،عمران خان نیازی شیخ چلی بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم بن کروزیراعظم ہائوس جاناتوعمران خان کی قسمت میںنہیںالبتہ چاہئے پربلاکروزیراعظم ہائوس جانے کاارمان پوراکرسکتے ہیں۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ ممبرصوبائی اسمبلی جمشیدمہمندکیساتھ پاکستان مسلم لیگ(ن)میںشمولیت کے دوران جووعدے کئے تھے وہ آج اختتام کوپہنچ گئے جن میںتخت بھائی کاالگ واپڈاڈویژن،لوندخوڑمیںسب ڈویژن کاقیام،جلالہ میں40-MVAکاٹرانسفارمر اور ایک نئے گرڈسٹیشن کاقیام قابل ذکر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ بھی ضلع مردان کے عوام کیلئے ترقیاتی کاموںاورفلاح وبہبودکے منصوبوںمیںکوئی دقیقہ فروگذازشت نہیںکریںگے۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ پرویز خٹک اپنے قائدعمران خان کی مانندسازشوںاورالزام تراشیوںکاچیمپین ہے تاہم سازشی عناصر عملی اقدامات اٹھانے والوںکے مقابلے کاسکت نہیںرکھتے۔انہوںنے کہاکہ ان سازشی عناصرنے حکومت کوغیر مستحکم کرنے اورملک کی ترقی میںروڑے اٹکانے کی بہت کوشش کی مگرالحمداللہ وزیراعظم محمدنوازشریف کی سیاسی بصیرت اورپاکستان مسلم لیگ (ن) کی بہترین پالیسیوںکی بدولت ہمیشہ انکومنہ کی کھانی پڑی۔انہوںنے کہاکہ اب عوام ان کے نام نہاددعوںاور وعدوں سے واقف ہوچکے ہیںان شعبدہ بازوںکے نرغے میںاب نہیںآئیںگے بلکہ آئندہ عام انتخابات میںخیبرپختونخواکے عوام اپنابدلہ بیلٹ کے زور پرلیںگے۔وفاقی وزیرشاہدخاقان عباسی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم محمدنوازشریف نے انجینئرامیرمقام کوپورااختیاردیاہے وہ خیبرپختونخوامیں جس منصوبے پرہاتھ رکھیںگے اسکوپائیہ تکمیل تک پہنچائیںگے۔انہوںنے کہاکہ موجودہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوامیں22لاکھ گھروںکوسوئی گیس کی سہولت فراہم کررہی ہے،اقتصادی راہداری سے صوبہ خیبرپختونخوااورصوبہ بلوچستان سب سے زیادہ مستفیدہوگا،موجودہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت کے دوراقتدارمیں صوبہ خیبرپختونخوامیں26ارب روپے کے سوئی گیس منصوبوںپرکام جاری ہے جوایک تاریخی تبدیلی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.