پی ایس ۔ 114 کے ضمنی انتخابات میں گینگ وار پر دھاندلی کا الزام لگایا جا رہا ہے اور گینگ وار کو کس نے بنایا ہے ، یہ سب جانتے ہیں ، خواجہ اظہار الحسن
ہم 2018 ء کے انتخابات میں سارا قرض سود سمیت اتار دیں گے ، قائد حزب اختلاف کا سندھ اسمبلی میں خطاب
پیر 24 جولائی 2017 22:23
(جاری ہے)
معاملہ ابھی الیکشن ٹریبونل میں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعید غنی کی سندھ اسمبلی میں ہونے والی تقریر کا نوٹس لے ۔ خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ حلقہ 114 میں جن یوسز سے ایم کیو ایم کے چیئرمین کامیاب ہوئے تھے ، وہاں پر پانی بند کر دیا گیا ۔ اگر میئر کراچی اور ڈی ایم سیز کے لوگ ساتھ نہ ہوتے تو پانی کے لیے لوگوں کو ترسایا جاتا ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پر گینگ وار کی بات ہوئی ۔ گینگ وار کو کس نے بنایا تھا ۔ کیا پیپلز پارٹی کے دور میں شناختی کارڈ دیکھ کر لوگوں کو نہیں مارا گیا ۔ ان کے صوبائی وزیر داخلہ نے ہزاروں لائسنس جاری نہیں کیے اور خود اعتراف کیا کہ ہم نے یہ کھیلنے کے لیے جاری نہیں کیے ہیں ۔ خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ جو لوگ کراچی کی بات کرتے ہیں ، انہیں لاڑکانہ کو دیکھنا چاہئے ، جہاں کے 88 فیصد لوگ گٹر کا پانی پینے پر مجبور ہیں ۔ یہ وہ حلقہ ہے ، جہاں سے بے نظیر بھٹو کامیاب ہوتی رہی ہیں ۔ لیاری آپ کا مرکز رہا ہے اور ہمیشہ آپ کے لیڈر الیکشن لڑتے رہے ہیں ۔ 2018 ء میں پیپلز پارٹی کا کوئی کارکن الیکشن لڑنے کی جرات کرے ۔ انہوں نے سعید غنی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم 2018 ء کے انتخابات میں آپ کو سو د سمیت قرض لوٹا دیں گے ۔ جو لوگ ہماری پالیسیوں پر تنقید کرتے ہیں ، میں ان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ آج بھی پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی پالیسی پر گامزن ہے ۔ ہم بھی بہت کچھ کہہ سکتے ہیں ۔ تاریخ بھری پڑی ہے لیکن ہم یہ نہیں چاہتے کہ سندھ کی دو اکائیوں کے مابین مفاہمتی پالیسی کو نقصان پہنچے ۔مزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.