اسلا آباد، گرین لائن ٹرین میں چینی خاتون سے مبینہ دست درازی و ریپ کی کوشش کرنے والے ریلوے پولیس کا کانسٹیبل گرفتار، مقدمہ درج

منگل 25 جولائی 2017 23:26

اسلا آباد، گرین لائن ٹرین میں چینی خاتون سے مبینہ دست درازی و ریپ کی ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2017ء) ریلوے پولیس نے مارگلہ سٹیشن اسلام آبادکے راولپنڈی ریلوے سٹیشن پرسفرکے دوران گرین لائن ٹرین میں مبینہ طورپرچینی خاتون سے دست درازی اورریپ کی کوشش کرنے والے ریلوے پولیس کے کانسٹیبل کوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔ذرائع کے مطابق چینی مکینیکل انجینئرزکا8رکنی وفدمنگل کے روزراولپنڈی ریلوے اسٹیشن کے دورے پرآیا،جہاں پرانہوںنے ریلوے حکام کے ہمراہ ریلوے سٹیشن پرسی پیک کے حوالے سے اپنے زیرتکمیل دفترکے معائنے کے علاوہ واشن لین سمیت مختلف شعبوں اورپلیٹ فارم کادورہ کیا۔

بعدازاں یہ وفدریلوے افسران کے ہمراہ گرین لائن ٹرین کے ذریعے مارگلہ ریلوے سٹیشن اسلام آبادآگیا،اس دوران وفدمیں شامل ایک خاتون بچھڑجانے سے گرین لائن سے الگ ڈبے میں سوارہوگئی ۔

(جاری ہے)

جہاں پرخالی اپارٹمنٹ میں موقع پاکرسیکورٹی پرتعینات نویدنامی پولیس کانسٹیبل نے دست درازی شروع کردی ،واپس راولپنڈی ریلوے سٹیشن پہنچتے ہی متاثرہ خاتون نے شورمچادیا،اس موقع پرڈی ایس پی ریلوے سمیت تمام متعلقہ افسران پہنچ گئے ،جنہوںنے متاثرہ خاتون کوفوری طورپربم ڈسپوزل سکواڈکے کمرے میں منتقل کرتے ہوئے تمام مسافروں سے پلیٹ فارم خالی کرالیا۔

اس موقع پرلاہورجانے والی ٹرین کے مسافروں کودوسرے پلیٹ فارم سے گاڑی میں سوارکرکے ٹرین کومقررہ وقت سے 5منٹ پہلے روانہ کردیاگیا۔اس پررہ جانے والے مسافروں نے احتجاج شروع کردیاتاہم ریلوے حکام نے موقع کی نزاکت کے تحت انتظارکرنے والے مسافروں کوکرایہ واپس کردیا۔اس موقع پرچینی وفدنے شدیداحتجاج کرتے ہوئے ریلوے پولیس کی معذرت قبول کرنے سے انکارکردیااورسخت مؤقف اختیارکیاکہ وہ اپنے سفیراوروفاقی وزیرریلوے سے براہ راست رابطہ کریں گے ۔

تاہم بعدازاں انہیں منگل کی شام 108ٹاؤن لاہور برقرفتارنان سٹاپ ریل کارکے ذریعے لاہورروانہ کردیاگیا۔ایس پی ریلوے ریاض بوسال نے رابطہ کرنے پرآن لائن کوبتایاکہ مذکورہ خاتون سیاحت کی غرض سے یہاں آئی تھی ،دوران سفروہ پولیس کانسٹیبل سے بے تکلف ہوگئی ،جنہوںنے آپس میں سلفیاں بھی بنائیں ،موقع ملنے پرکانسٹیبل نے دست درازی کی کوشش کی تاہم بروقت اطلاع پرنویدنامی کانسٹیبل کوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیاگیا۔

متعلقہ عنوان :