اسپتال کے باہر کھڑے چنگچی رکشہ کی ایک تصویر نے سب کو جھنجھوڑ کے رکھ دہا
سمیرا فقیرحسین بدھ 26 جولائی 2017 13:03
(جاری ہے)
اس افسوسناک واقعہ کی وجہ اس ''بڑے'' اسپتال کی انتظامیہ کی غفلت اور اسپتال میں اسٹریچر کی عدم موجودگی تھی۔
مسیحاؤں کی اس جنت میں غریب عوام کو اسٹریچر اور بنیادی میڈیکل سہولیات تو دستیاب ہیں نہیں، اسی لیے ان بے چاروں کو مجبورا چنگچی رکشوں اور اسپتال کی سیڑھیوں پر ہی اپنا لیبر روم اور وارڈ روم بنانا پڑتا ہے۔ افسوس اس بات کا نہیں ہے کہ غریب عوام کے ساتھ یہ سب ہو رہا ہے ، افسوس اس بات کا ہے کہ غریب عوام کے ساتھ ہونے والے اس سلوک کو دیکھ کر سبچُ سادھ کر بیٹھےہیں، اور ان ''سب'' میں ہمارے سیاستدان پیش پیش ہیں۔ وہ جو ملک کی ترقی کا پہاڑا بار بار پڑھ کر سُناتے ہیں ، ایسے واقعات، ایسی کہانیوں اور ایسے افراد کی مشکلات پر خاموش کیوں ہو جاتے ہیں؟ سوشل میڈیا پر اس تصویر کو دیکھ کر واویلا ہوا، کسی نے حکمرانوں کو بُرا بھلا کہا تو کسی نے اسپتال انتظامیہ پر تنقید کی۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ جس ملک میں ایک عام آدمی کو صحت کی بنیادی سہولیات ہی مہیا نہیں ہیں، اس ملک کے باسی حکومت سے مزید کیا مطالبہ کر سکتے ہیں۔صارفین نے کہا کہ ایسی تصاویر حکومت کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ کچھ خواتین اسپتالوں کی سیڑھیوں پر بچوں کو جنم دے چکی ہیں تو کوئی وارڈ میں بیڈ نہ ہونے کی وجہ سے زمین پر ہی دم توڑ چکا ہے۔ ایسے واقعات اس معاشرے کی بے حسی اور حکومت کی بد ترین کارکردگی کا بلاشُبہ منہ بولتا ثبوت ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ولادیمیر پوٹن کی پانچویں مدت صدارت کا آغاز
-
افغانستان میں افیون کی پیداوار میں واضح کمی پر کسانوں کی مزاحمت
-
معاشی اشاریے مثبت ہیں، عالمی جریدے بھی پاکستان کی معیشت کی تعریف کر رہے ہیں، وزیر اطلاعات
-
بچوں میں سمارٹ فون کا استعمال ذہنی دباﺅ اور صحت کے مسائل کا باعث بن رہا ہے
-
9 مئی کرنے اورکروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی، ترجمان پاک فوج
-
وزارت قانون و انصاف نے جسٹس شوکت عزیز کی ریٹائرمنٹ کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا
-
تنقید کرنے اور جھوٹ بولنے میں بہت فرق ہے‘کمشنر روالپنڈی معاملے میں تمام میڈیا نے جھوٹ کوپھیلایا. جسٹس قاضی فیض عیسی
-
ہم نے 76سال جھوٹ بولا ، سچ کو چھپایا ہے عوام کو سچ جاننے کا پورا حق ہے‘اعلی عدلیہ کے معاملات میں مداخلت آئین کے ساتھ کھلواڑ ہے.جسٹس اطہر من اللہ
-
پاکستان کے ساتھ یو ایس پاکستان گرین الائنس تلے شراکت داری جاری ہے، امریکی سفیر
-
انتشاری ٹولے سے ہم کوئی بات نہیں کرسکتے ، یہ سیاسی جماعتوں کو زیب دیتی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
-
بھارت میں کینسر کے کیسز کیوں بڑھ رہے ہیں؟
-
بیرسٹراعتزازاحسن نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل کے خلاف کیس کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.