ْفلسطینی قوم کو اپنے مذہبی تشخص کے تحفظ اور بقاء کے حوالے سے تشویش ہے، نیکولائے ملادنینوف
امن بات چیت کا سلسلہ بحال نہ ہوا تو مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا،بیت المقدس اور الاقصیٰ میں جاری کشیدگی فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان مذہبی جنگ میں تبدیل ہوسکتی ہے اسرائیل بیت المقدس کے حوالے سے اردن کے تاریخی کردار کو سامنے رکھتے ہوئے عمان سے رابطے بحال رکھے، یو این مندوب کا اجلاس سے خطاب
بدھ 26 جولائی 2017 14:45
(جاری ہے)
یو این مندوب نے کہا کہ فلسطینی قوم اپنے دینی تشخص کے حوالے سے پریشان ہیں وہ تنہائی اور خطرہ محسوس کرتے ہیں۔
یو این مندوب نے بیت المقدس کے تاریخی اسٹیٹس کو کی بحالی کی ضرورت پر زور دیا۔ ملادنینوف نے کہا کہ میں اسرائیل سے پرزور مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ بیت المقدس کے حوالے سے اردن کے تاریخی کردار کو سامنے رکھتے ہوئے عمان سے رابطے بحال رکھے۔انہوں نے سلامتی کونسل کے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ مداخلت کرکے بیت المقدس میں جاری کشیدگی ختم کرائیں اور متاثرین کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کریں۔ انہوں نے کہا کہ خدشہ ہے کہ بیت المقدس میں جاری کشیدگی مذہبی کشمکش کا موجب بن سکتی ہے۔اقوام متحدہ کے اہلکار نے کہا کہ اسرائیل کے نصف صدی سے جاری قبضے سے فلسطینی اور اسرائیلی دونوں اقوام کو نقصان پہنچا ہے۔ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے اختلافات محض جغرافیائی حدود کے اندر محدود نہیں۔انہوں نے تحریک حماس پر بھی زور دیا کہ وہ مصر سے ملحقہ سرحد پر سیکیورٹی کے موثر اقدامات کرے اور اسرائیل کے خلاف جاری مسلح جدو جہد ختم کرے۔اقوام متحدہ کے امن مندوب نے فلسطینی سیاسی جماعتوں پر بھی زور دیا کہ وہ باہمی اختلافات کو بھلا کو قومی یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے عوامی مسائل حل نہ ہونے سے انتہا پسندی میں اضافہ ہوگا۔ غزہ کی پٹی کو فلسطینی سیاسی قیادت کے باہمی اختلافات کی بھینٹ نہیں چڑھایا جانا چاہئے۔یو این مندوب نے فلسطینی عرب شہروں میں جاری اسرائیلی توسیع پسندی اور یہودی آباد کاری کی مذمت کی اور اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ تمام توسیع پسندانہ منصوبوں پر کام روک دے۔اس موقع پر اقوام متحدہ میں فلسطینی اتھارٹی کے مبصر مندوب ریاض منصور نے کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف یہودی دہشت گردوں کے حملوں کی روک تھام کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد ہوتی ہے۔انہوں نے مسجد اقصیٰ میں فلسطینی نمازیوں پرعاید کردہ پابندیوں کی مذمت کی اور کہا کہ القدس میں حالات کو پرامن بنانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔فلسطینی مندوب نے پرامن فلسطینی مظاہرین کے خلاف قابض فوج کی طرف سے وحشیانہ تشدد کے استعمال کی مذمت کی اور کہا کہ فلسطینی قوم اسرائیل کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف پرامن احتجاج کررہے ہیں مگر اسرائیلی فوج نہتے مظاہرین کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کررہی ہے۔ انہوں نے بیت المقدس کے شہریوں کی جبری بے دخلی کی پالیسی کو بھی مسترد کردیا اور کہا کہ اسرائیل ایک طے شدہ منصوبے کے تحت القدس کے فلسطینی باشندوں کو شہر سے بے دخل کررہا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
رفح پر اسرائیلی حملے کی طرف پیش قدمی، راہداری کا آپریشن اسرائیلی فوج نے سنبھال لیا
-
حماس جنگ بندی تجاویزہمارے مطالبات کے مطابق نہیں، اسرائیل
-
یمن میں شاہ سلمان سینٹر کی جانب سے 3 روزمیں دل کے 80 آپریشن کیے گئے
-
ایران ملائیشیا کے ذریعے تیل پابندیوں کی خلاف ورزی کررہا ہے،امریکہ
-
رفح پراسرائیلی ٹینکوں کی یلغار،ہسپتالوں کے ڈاکٹر اور طبی عملے کے ارکان علاقہ چھوڑنے لگے
-
ٹویوٹا کمپنی کو گزشتہ سال 31.82 بلین ڈالر کا ریکارڈ منافع
-
رفح پراسرائیلی حملہ لاکھوں زندگیاں خطرے میں ڈال دے گا ، اقوام متحدہ
-
بھارتی کرکٹ ٹیم میں مسلمانوں کے انتخاب کو روکنے کیلئے بی جے پی کو 400 سیٹیں چاہیے، مودی
-
مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر چین فرانس مشترکہ بیان انسانی ضمیرکی آواز ہے، چینی میڈیا
-
بھارت ،پولیس نے اترپردیش میں مسلمانوں کو ووٹ ڈالنے سے روک دیا
-
بھارتی کرکٹ ٹیم میں مسلمانوں کے انتخاب کو روکنے کے لئے بی جے پی کو 400 سیٹیں چاہیے، مودی
-
فحش فلموں کی اداکارہ کا ڈونلڈ ٹرمپ سے تعلق کا اعتراف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.