ْ لاہور ہائیکورٹ نے غیر معیاری آیل ٹینکرز سے نمٹنے کیلئے اوگرا سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی
بدھ 26 جولائی 2017 18:06
(جاری ہے)
محکمہ انسداد دھماکہ خیز مواد نے عدالتی استفسار پر بتایا کہ آئل ٹینکرز کے بارے میں جرمانے دس لاکھ اور 50 لاکھ کرنے کی سمری بھجوا دی ہے۔
محکمہ کے افسر نے بتایا کہ مقدار سے زیادہ پٹرول لے جانے پر روکا تو ٹینکرز مالکان نے ہڑتال کردی ہے۔ اوگرا کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ آئل کمپنی نے جرمانہ کے علاوہ مرنے والوں اور زخمیوں کے لیے اعلان کی گئی رقم ادا کر دی ہے۔ عدالتی استفسار پر آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے افسر کا کہنا تھا کہ حادثے کا شکار ہونے والے ٹینکر کہا ں سے تیار ہوا اسکا کوئی ریکارڈ نہیں۔ اوگرا حکام نے یہ بھی بتایا کہ ٹینکر کی تیاری میں ڈیڑھ کروڑ لاگت آتی ہے لیکن کمزور میٹریل میں 50 لاکھ کا تیار ہوجاتا ہے ۔ اوگرا حکام کے مطابق سیفٹی پر سمجھوتا نہیں کر رہے اسی وجہ سے ٹینکرز مالکان نے ہڑتال کر دی ہے۔ آئل کمپنی کے وکیل سلمان بٹ نے نشاندہی کی کہ گیارہ ہزار آئل ٹینکرز میں سے صرف ڈیڑھ ہزار ٹینکرز ہی معیار کے مطابق ہیں۔ صرف 513 ٹینکرز کو ہی پٹرول دیں گے لیکن اس سے سپلائی متاثر ہوجائے گی۔ اس بارے میں اوگرا ہی بتائے کہ اس سے کس طرح نمٹا جائے۔ ہائیکورٹ نے اوگرا سے جواب مانگ لیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی متاثر کیے بغیر غیر معیاری آئل ٹینکرز سے کس طرح نمٹا جاسکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
-
وفاقی وزراء محسن نقوی اور خواجہ محمد آصف کا سیالکوٹ ائیر پورٹ کا دورہ ، بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے موجود سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار ، فوری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعظم کے وژن کے مطابق نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ، رانا مشہود احمد خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.