توانائی منصوبو ں پر کام کرنے کے حوالے سے محنت و امانت اور جہد مسلسل کی نئی تاریخ رقم ہوئی ہے،شہبازشریف
پنجاب میں 1200میگاواٹ کانیا منصوبہ ملک کی ضروریات اورمستقبل میں توانائی کے چیلنجز کو سامنے رکھ کر بنایاگیا ہے توانائی منصوبے پاکستان کی ترقی ہخوشحالی کے منصوبے ہیں، تکمیل سے ملک سے اندھیرے دور ہوں گے،وزیراعلی
جمعہ 28 جولائی 2017 21:34
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ توانائی منصوبوں کی تکمیل سے لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی ہوئی ہے اور توانائی منصوبو ں پر کام کرنے کے حوالے سے محنت، امانت، دیانت اور جہد مسلسل کی نئی تاریخ رقم ہوئی ہے۔
3600میگاواٹ کے گیس منصوبوں میں 168 ارب روپے کی بچت کی گئی ہے جبکہ 1320 میگاواٹ کاساہیوال کول پاور پلانٹ ریکارڈ مدت میں مکمل کیاگیاہے۔ اتنی گنجائش کے منصوبے اتنے کم وقت میں چین میں بھی مکمل نہیں ہوئے۔ انہوںنے کہاکہ توانائی منصوبے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے منصوبے ہیں۔ توانائی منصوبوں کی تکمیل سے ملک سے اندھیرے دور ہوں گے اوران منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان کے 20کروڑ عوام کو فائدہ ہوگا۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں ایسے بڑے منصوبوں کی تکمیل کے حوالے سے کوئی مثال موجود نہیں ہے جس سے براہ راست عام آدمی کو فائدہ پہنچتا ہو۔ اجلاس کے دوران جرمن ماہرین نے نئے گیس پاور پراجیکٹ کے لئے پیشہ ورانہ انداز میں تکنیکی معاونت مہیا کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ معیار اوررفتارکو مدنظر رکھ کر منصوبے کیلئے تکنیکی معاونت فراہم کریں گے۔ جرمن ماہرین کے وفد کی قیادت ایگزیکٹو ڈائریکٹربرنارڈسٹیبل ( Mr.Bernhard Stabel)کررہے تھے۔چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات،چیئرمین پنجاب تھرمل پاورکمپنی، سیکرٹری توانائی،متعلقہ حکام اور جرمن ماہرین نے اجلاس میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
-
سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری روابط کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں.مصدق ملک
-
گندم درآمد کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کرتی ہے،پنجاب حکومت کا اس حوالے سے کوئی تعلق تھا نہ ہے.محسن نقوی
-
معیشت کے استحکام کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاری ضروری ہے ‘سعودی سرمایہ کاروں کا دورہ پاکستان اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے.محمد اورنگزیب
-
مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ، تحریک انصاف کو 77 مزید نشستیں ملنے کا دعوٰی کر دیا گیا
-
پی ڈی ایم ٹو کا ایڈونچر پاکستان اور نسلوں کو تباہی کی طرف لے جارہا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.