جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کیلئے گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی اسکول خضدار میں پر وقار تقریب کا اہتمام
جمعہ 28 جولائی 2017 22:35
(جاری ہے)
تقریب کے اعزاز ی مہمانوں میں ضلعی منتظم تعلیم خضدار محمد حنیف بنگلزئی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر برائے خواتین زاہدہ مصطفی ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر وڈھ منیر احمد ساسولی ،حافظ محمد شفیع۔
ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر خضدار عبدالعزیز زہری ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر قلات ڈویژن عبدلحق ساسولی ،پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج خضدار محمد حسن جاموٹ ،ریڈیو پاکستان خضدار کے اسٹیشن ڈائریکڑسلطان احمد شاہوانی ،پرنسپل گورنمنٹ گرلز کالج راحیلہ باجوئی ،پروفیسر کرم خان مینگل ،سمیت ڈویژن بھرکے تعلیمی افسران اور تعلیمی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔تقریب سے ایڈیشنل کمشنر قلات ڈویژن میجر (ر) اورنگ زیب بادینی ، ڈویژنل ڈائریکٹر قلات ڈویژن میر محمد بنگلزئی ۔ضلعی منتظم تعلیم خضدار محمد حنیف بنگلزئی ،سلطان احمد شاہوانی ،پروفیسر حسن جاموٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی کے سلسلے میں طلبا نے موضوع پر جس انداز میں تقریری مقابلوں ،مضمون نویسی اور آرٹس اور سانس کے عنوان پر کمال کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بے حد مسرت ہوئی کہ جن بچوں نے انہیں دیکھ کر یہ یقین ہوگیا کہ ہماری آئندہ کی نسلوں کا مستقبل روشن ہے۔ مقررین نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ پیارے ملک کے حصول اور قیام میں جن احباب نے دن رات محنت کرکے ہمیں آزاد وطن کا تحفہ عطا کیا اب یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی مشن کو مزید وسعت دیکر ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں سب سے پہلے ایک ہونا ہے قوم قبیلوں لسانی ،مذہبی علاقائی اور زبانوں کی بھنور سے نکل کر من حیث القوم ایک ہونا ہے کیونکہ جب ہم ایک ہوں گے تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں کمزور کرنے کی جرت بھی نہیں کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا دشمن بہت بڑا منافق عیار اور چالاق ہے وہ ہمیں مختلف حیلے بہانوںسے مسائل میں الجھا کر اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل چاہتا ہے ہم انہیں بتانا چاہتے ہیں کہ ہم ایک قوم ہیں ہمیں تقسیم کرنے کی آپ کی سازش کبھی کامیاب نہیں ہوگی ۔مقررین نے کہا کہ آج کے یہ ننھے منے بچے ہماری قوم کے سرمایہ ہیں ۔ان کی تعلیم کے ساتھ تربیت اور ذہن سازی پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ اگر ہم نے ان کی صحیح طور پر ذہن سازی نہیں کی ۔ان کی بگاڑ کی صورت میں ہم قومی مجرم کہلائیں گے ۔ایک بہتر معالج ایک قابل جج ایک اعلیٰ مرتبے پر فائز سول آفیسر اگر ایک انسان دوست با اخلاق ہوگا تو تب ہم سمجھیں گے کہ ہم نے اپنا حق ادا کیا۔ تقریب میں ہونہار بچوں نے تقریری مقابلوں کے علاوہ ٹیبلو ملی نغمے اور دیگر مقابلوں میں شرکت کرکے اپنی اہلیت کا لوہا منوایا اور نقد انعامات وصول کیئے ۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.