خضدار، جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کے لئے پروقار تقریب کا اہتمام
جمعہ 28 جولائی 2017 22:35
(جاری ہے)
تقریب کے اعزاز ی مہمانوں میں ضلعی منتظم تعلیم خضدار محمد حنیف بنگلزئی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر برائے خواتین زاہدہ مصطفی ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر وڈھ منیر احمد ساسولی ،حافظ محمد شفیع۔
ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر خضدار عبدالعزیز زہری ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر قلات ڈویژن عبدلحق ساسولی ،پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج خضدار محمد حسن جاموٹ ،ریڈیو پاکستان خضدار کے اسٹیشن ڈائریکڑسلطان احمد شاہوانی ،پرنسپل گورنمنٹ گرلز کالج راحیلہ باجوئی ،پروفیسر کرم خان مینگل ،سمیت ڈویژن بھرکے تعلیمی افسران اور تعلیمی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔تقریب سے ایڈیشنل کمشنر قلات ڈویژن میجر (ر) اورنگ زیب بادینی ، ڈویژنل ڈائریکٹر قلات ڈویژن میر محمد بنگلزئی ۔ضلعی منتظم تعلیم خضدار محمد حنیف بنگلزئی ،سلطان احمد شاہوانی ،پروفیسر حسن جاموٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی کے سلسلے میں طلبا نے موضوع پر جس انداز میں تقریری مقابلوں ،مضمون نویسی اور آرٹس اور سانس کے عنوان پر کمال کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، ہمیں بے حد مسرت ہوئی اور بچوں کو دیکھ کر انہیں یہ یقین ہوگیا کہ ہماری آئندہ نسلوں کا مستقبل روشن ہے۔ مقررین نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ پیارے ملک کے حصول اور قیام میں جن احباب نے دن رات محنت کرکے ہمیں آزاد وطن کا تحفہ عطا کیا اب یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کے مشن کو مزید وسعت دیکر ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سب سے پہلے ایک ہونا ہے قوم قبیلوں لسانی ،مذہبی علاقائی اور زبانوں کی بھنور سے نکل کر من حیث القوم ایک ہونا ہے کیونکہ جب ہم ایک ہوں گے تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں کمزور کرنے کی جرات بھی نہیں کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا دشمن عیار اور چالاق ہے وہ ہمیں مختلف حیلے بہانوںسے مسائل میں الجھا کر اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل چاہتا ہے ہم انہیں بتانا چاہتے ہیں کہ ہم ایک قوم ہیں ہمیں تقسیم کرنے کی آپ کی سازش کبھی کامیاب نہیں ہوگی ۔مقررین نے کہا کہ آج کے یہ ننھے منے بچے ہماری قوم کے سرمایہ ہیں ۔ان کی تعلیم کے ساتھ تربیت اور ذہن سازی پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ اگر ہم نے ان کی صحیح طور پر ذہن سازی نہیں کی ۔ان کی بگاڑ کی صورت میں ہم قومی مجرم کہلائیں گے ۔ایک بہتر معالج ایک قابل جج ایک اعلیٰ مرتبے پر فائز سول آفیسر اگر ایک انسان دوست با اخلاق ہوگا تو تب ہم سمجھیں گے کہ ہم نے اپنا حق ادا کیا۔ تقریب میں ہونہار بچوں نے تقریری مقابلوں کے علاوہ ٹیبلو ملی نغمے اور دیگر مقابلوں میں شرکت کرکے اپنی اہلیت کا لوہا منوایا اور نقد انعامات وصول کیئے ۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.