کاشتکار فصل کو دیمک سے بچانے کیلئے بروقت حفاظتی تدابیر اختیار کریں، زرعی ماہرین

پیر 31 جولائی 2017 21:09

سلانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جولائی2017ء)زرعی ماہرین نے کا شت کا روں کو سفارش کی ہے کہ وہ دیمک کے حملہ سے بچائو کیلئے بر و قت حفاظتی تدا بیر اختیا ر کریں۔ دیمک زرعی فصلوں ،پھلدار در ختوں، جنگلا ت اور گھر یلو با غیچوں کو بہت نقصان پہنچا تا ہے۔دیمک کے حملہ سے پو د ے اور د رخت مکمل طور پر سو کھ جا تے ہیں جس کی بد و لت ہر سا ل لا کھوں کا نقصا ن ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

دیمک خورا ک حاصل کر نے کیلئے اگتے ہو ئے پودوں سے لے کر جوا ن پو دوں مثلا گند م ،کپا س، مکئی، گنا ،دا لیں او رپھل دا رپودوں پر حملہ کر تا ہے۔ د یمک کے حملہ سے متاثر پو دوں کو اوپرسے کھینچا جا ئے تو یہ آ سا نی سے جڑ کے ساتھ ہی ا و پر آ جاتا ہیں۔ پودوں کی جڑوں پر چھوٹے چھوٹے سورا خ مو جو د ہوتے ہیں جن میں عا م طور پر سفید ر نگ کے چھوٹے چھوٹے کیڑ ے چلتے پھرتے نظر آتے ہیں۔ فصلوںپر دیمک کے حملہ کو رو کنے کیلئے گوڈی کریںیا با ہیرو چلا ئیں۔ گو بر کی کچی کھا د کبھی استعما ل نہ کریں جہاں د یمک آباد ی سے زیادہ ہو و ہا ں ا نہیں تلاش کر کے ا ن کے گھروں کو ز مین سے نکا ل کر تبا ہ کرد یں۔