چقندر کی کاشت وسط اگست سے شروع کر نے کی ہدایت

منگل 1 اگست 2017 14:59

فیصل آباد۔یکم اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2017ء) زرعی ماہرین نے چقندر کی کاشت وسط اگست سے شروع کر نے کی ہدایت کی ہے اور کاشتکاروں سے کہا ہے کہ وہ چقندر کی فی ایکڑ بہترین پیداوار حاصل کرنے کیلئے کاشت کا عمل وسط اگست سے شروع کر کے ستمبر کے آخر تک مکمل کر لیں ۔

(جاری ہے)

چقندر ایک انتہائی اہم ، منافع بخش اور نقد آورفصل ہے ۔ زرعی تحقیقی اداروں کی سالہا سال کی محنت ، تجربات اور مشاہدات کے باعث چقندر کی فی ایکڑ پیداوار 7سو من سے بڑھ کر 12سو من تک پہنچ گئی ہے ۔ اگر کاشتکار چقندر کی کاشت کے دوران جدید سائنسی طریقہ کاشت سے استفادہ کریں تو یہ پیداوار بآسانی 15سو من فی ایکڑ تک پہنچائی جا سکتی ہے۔