ایف بی آر نے جوالائی میں ٹیکسوں کی مد میں 200 ارب روپے وصول کر لئے

منگل 1 اگست 2017 21:17

ایف بی آر نے جوالائی میں ٹیکسوں کی مد میں 200 ارب روپے وصول کر لئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2017ء) فیڈرل بورڈ آف یونیو ( ایف بی آر ) نے جوالائی میں ٹیکسوں کی مد میں 200 ارب روپے وصول کر لئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اسی ماہ کی نسبت یہ 42 ارب روپے یا 26.5 فیصد زیادہ ہے گزشتہ جولائی میں ایف بی آر نے 158.4 ارب روپے ٹیکسوں کی مد میں وصول کئے تھے اس اضافے کی اہم وجہ وہ ودہولڈنگ ٹیکس بتائی جا رہی ہے جو صوبہ پنجاب اور سندھ نے جولائی میں جمع کرائے ہیں ۔

(جاری ہے)

نئے مالی سال 2017-18 کے ٹیکسوں کی وصولی کے 4.03 کھرب روپے کے ہدف میں اب تک پانچ فیصد وصول کی گئی ہے تاہم ایف بی آر نے تاحال نئے مالی سال میں ماہانہ بنیاد پر ٹیکسوں کی وصولی کا ہدف مقرر نہیں کیا ہے ایف بی آر کو رواں مالی سال کے 4.03 کھرب روپے کے ٹیکس وصولی کے ہدف کو پورا کرنے کے لئے 19.4 فیصد شرح نمو درکار ہے واضح رہے کہ ایف بی آر گزشتہ مالی سال کے 3.360 کھرب روپے کا ٹیکس وصولی کا ہدف پورا کرنے میں ناکام ہوا تھا اور اس میں 261 ارب روپے کا فرق رہ گیا تھا ۔ ۔

متعلقہ عنوان :