ضلع راولپنڈی میں بھی بغیر بیج کینو کی کاشت شروع

جمعرات 3 اگست 2017 18:03

ضلع راولپنڈی میں بھی بغیر بیج کینو کی کاشت شروع
راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2017ء)اسسٹنٹ ہارٹیکلچر آفیسر راولپنڈی محمد شہزاد اختر نے کہاہے کہ بغیر بیج کینو کی کاشت سے باغبان آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ کر سکتے ہیں ، پوری دنیا میں بغیر بیج کے کینو کو بہت شوق سے کھایا جاتا ہے اور انڈسٹری میں بھی اس کی زیادہ مانگ ہے، بغیر بیج کینو کی پیداوار میں اضافہ کر کے ملکی بر آمدات میں بھی اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ضلع راولپنڈی میں بھی بغیر بیج کینو کی کاشت شروع کر دی گئی ہے اور چکری روڈ پر واقع نجی فارم ھائوس میں بغیر بیج کینو کے 2000 پودے لگائے گئے ہیں جس کے خاطر خواہ نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کینو برآمد کرنے والے ممالک میں شامل ہے۔ اگر باغبان بغیر بیج کینو کاشت کریں تو اس سے نہ صرف اپنے ملک میں پھلوں کی پیداوار پر اچھا اثر پڑے گا بلکہ دوسرے ممالک کو پھل برآمد کر کے کثیر زرمبادلہ بھی کمایا جا سکتا ہے۔ اس سلسلہ میں باغبان حضرات مزید معلومات و رہنمائی کے لئے محکمہ زراعت کے افسران و عملہ سے رابطہ کریں۔