میں شمسی توانائی سے کھجور خشک کرنے کے طریقے بارے فیلڈ ڈے سیمینار10اگست کو منعقد ہوگا

جمعرات 3 اگست 2017 19:53

میں شمسی توانائی سے کھجور خشک کرنے کے طریقے بارے فیلڈ ڈے سیمینار10اگست ..
اسلام آباد:(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2017ء)کھجور پاکستان کی انتہائی اہم فصل ہے اور سندھ کا صوبہ اس اعتبارسے بہت اہمیت کا حامل ہے ۔ اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کی جانب سے گائوں باغ بائی ، تحصیل پنوں عاقل،ضلع سکھر میں شمسی توانائی سے کھجور خشک کرنے کے طریقے کے حوالے سے فیلڈ ڈے سیمینار منعقد کروایا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

اس سیمینار کا باقاعدہ آغاز 10 اگست بروز جمعرات صبح 9:30 بجے ہو گا۔ کھجور فیلڈ ڈے کے حوالے سے منعقد ہونے والے سیمینار میں وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک و تحقیق اور چئیرمین پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل شرکت کریں گے۔ لہذا عوام الناس کو اطلاع دی جاتی ہے کہ اس سیمینار میں شرکت فرما کر معلومات سے مستفید ہوں۔ سیمینار میں تمام ملک سے زرعی ماہرین شرکت کرینگے جو شُرکاء کو اپنے تجربات اور نئی ٹیکنالوجی سے آگاہ کرینگے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔طارق ورک