سٹینفورڈ ٹینس ٹورنامنٹ: موغوروزا نے کائلا ڈے کو شکست دیدی،تیسرے مرحلے میں پہنچ گئی

جمعرات 3 اگست 2017 21:59

سٹینفورڈ ٹینس ٹورنامنٹ: موغوروزا نے کائلا ڈے کو شکست دیدی،تیسرے مرحلے ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2017ء) امریکہ میں جاری سٹینفورڈ ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں سپین کی گاربائن موغوروزا نے امریکا کی کائلا کو ہرا کر اگلے مرحلے میں جگہ بنا لی ہے۔

(جاری ہے)

سٹینفورڈ ٹینس کے دوسرے مرحلے میں سپین کی گاربائن موغوروزا اور امریکا کی کائلا ڈے مدمقابل ہوئیں۔ ہسپانوی کھلاڑی نے پہلا سیٹ چھ دو سے با آسانی اپنے نام کیا۔ دوسرے سیٹ میں بھی وہ اپنی حریف چھائی رہیں اور انہیں یکطرفہ کھیل کے بعد چھ صفر سے ہرا دیا۔ اس جیت کے بعد وہ ٹورنامنٹ کے تیسرے مرحلے میں پہنچ گئی ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :