ْدبئی کی بلند ترین رہائشی عمارتوں میں سے ایک ’مرینا اپارٹمنٹس‘ میں آگ پر قابو پا لیا گیا

حکمراں شیخ محمد راشد المکتوم کے صاحبزادے شیخ منصور کا جائے حادثہ کا دورہ ،ْ امدادی کاموں کا جائزہ لیا

جمعہ 4 اگست 2017 17:40

ْدبئی کی بلند ترین رہائشی عمارتوں میں سے ایک ’مرینا اپارٹمنٹس‘ میں ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2017ء) دبئی کی بلند ترین رہائشی عمارتوں میں سے ایک ’مرینا اپارٹمنٹس‘ میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔دبئی سول ڈیفنس ذرائع کے مطابق آگ مقامی وقت کے مطابق رات 1 بجے لگی ۔مرینا اپارٹمنٹس کی 80 سے زائد منزلیں ہیں ، آگ عمارت کی 42ویں منزل پر لگی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے 40 منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

تاہم اب آگ پر قابو پا لیا گیاہے جس کے بعد بلڈنگ میں کولنگ کا عمل جاری ہے۔ اماراتی حکام کے مطابق آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ذرائع نے بتایا کہ بلڈنگ میں موجود تمام افراد کو بحفاظت باہر نکال کیا گیا۔ اس موقع پر حکمراں شیخ محمد راشد المکتوم کے صاحبزادے شیخ منصور نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور امدادی کاموں کا جائزہ بھی لیامتاثرہ افراد کے لیے قریبی رہائشی عمارتوں اور ہوٹلز میں ٹھہرنے کے انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ آگ سے متاثر ہ علاقے میں فری ٹیکسی سروس کا بھی آغاز کردیا گیا ،ْدبئی پولیس کی جانب سے عمارت کو فی الوقت بند کردیا گیا ہے اور کسی کو بھی اندر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔

(جاری ہے)

گزشتہ سالوں کے دوران دبئی کی مختلف عمارتوں میں آتشزدگی کے واقعات پیش آچکے ہیں جن کے باعث انتظامیہ نے 30 ہزار سے زائد بلند عمارتوں میں آگ سے بچائو کے نئے حفاظتی اقدامات متعارف کرائے ہیں۔عمارت میں آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ۔ 2 سال قبل بھی مرینا اپارٹمنٹس میں ایسی طرح آگ لگنے کا واقعہ پیش آچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :