سعودی عرب میں ٹریفک حادثات کی وجہ ڈرائیورنگ کے دوران موبائل فون کا استعمال

ہفتہ 5 اگست 2017 16:23

سعودی عرب میں ٹریفک حادثات کی وجہ ڈرائیورنگ کے دوران موبائل فون کا ..
جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2017ء) سعودی عرب کے حکام نے کہا ہے کہ ملک میں 78فیصد ٹریفک حادثات کی بنیادی وجہ ڈرائیورنگ کے دوران موبائل فون کا استعمال ہے۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا نے محکمہ ٹریفک کے حوالہ سے بتایا کہ اکثر ٹریفک حادثات کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ ڈرائیور موبائل میں مصروف رہتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ڈرائیونگ کے دوران موبائل کے استعمال سے ڈرائیور ذہنی طور پر یکسوئی کھودیتا ہے یہی وجہ ہے کہ سامنے والی گاڑی جب اچانک رک جاتی ہے تو وہ اسے پیچھے سے ٹکر ماردیتا ہے۔ واضح رہے کہ ڈرائیورنگ کے دوران موبائل کا استعمال خلاف ورزی ہے جس پر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔