2017 کے پہلے نصف میں 270 ملین لوگوں نے دبئی پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ 5 اگست 2017 16:13

2017 کے پہلے نصف میں 270 ملین لوگوں نے دبئی پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کیا
دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اگست2017ء) 2017 کے پہلے نصف میں پچھلے سال کی نسبت اس سال زیادہ لوگوں نے پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کیا ۔دبئی روڈ اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے اعدادوشمار کے مطابق پچھلے سال کے پہلے نصف میں273,452,791 لوگوں نے پبلک ٹرانسپورٹ کا انتخاب کیا جبکہ اس سال لوگوں کی تعداد 275,772,000 رہی۔

(جاری ہے)

آرٹی اے کا کہنا ہے کہ مسافروں کا پبلک ٹرانسپورٹ کی طرف یہ رجحان دبئی میٹرو ٹرین کی وجہ سے ہے۔اور اس کا لوگوں کو پبلک ٹرانسپورٹ کی طرف لانے میں36.4 % کردار ہے۔ روڈ اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ترجمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام کےلئے سفری سہولتوں کومزید بہتربنانےمیں حکومت مزید پراجیکٹس کا بھی اعلان کرنے جا رہی ہے تاکہ ویژن 2030 کو پورا کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :