دہشتگردی دونوں ملکوں کا مشترکہ دشمن اور خطرہ ہے ، خطے سے اس عفریت کے خاتمہ کے لئے مشترکو کوشیں کی جائیں گی

پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی کابیان

پیر 7 اگست 2017 22:41

دہشتگردی دونوں ملکوں کا مشترکہ دشمن اور خطرہ ہے ، خطے سے اس عفریت کے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 اگست2017ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جس نہج پر پہنچ گئی ہے یہی اس کی اصلیت ہے۔ اس کے شر سے ایک خاتون کھلاڑی بھی نہیں بچ سکی جو کھیل کے میدان میں ملک کا نام روشن کر رہی ہے۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ نواز شریف کی شرافت اور سوچ جی ٹی روڈ تک محدود تھی اور ہے۔

آج نواز شریف جن حالات کا سامنا کر رہے ہیں یہ ان کے اعمال کا نتیجہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو آمر جنرل ضیاء کی نشانیاں بہت عزیز تھیں اور وہ نشانیاں ہی ان کو لے ڈوبی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے ان سے کہا تھا کہ انسداد دہشتگردی کا قانون نہ بنائیں۔ یہ سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال ہوگا۔ پھر وہی قانون نواز شریف کے لئے پھندا بن گیا۔ سعید غنی نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) اور پی ٹی آئی دونوں کینہ پرورجماعتیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ آصف علی زرداری پر الزامات لگاتے تھے آج خود رسوا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم مسلم لیگ(ن) اور پی ٹی آئی کے اعمال کو دیکھ رہی ہے۔ آئندہ انتخابات میں عوام ان دونوں جماعتوں کو مسترد کر دیں گے۔