موجودہ صوبائی حکومت سرمایہ کاروں کو وسیع مراعات دے رہی ہے تاکہ صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے، پرویز خٹک

سی پیک کے تناظر میں کافی سرمایہ کار خیبر پختونخوا آ رہے ہیں جن کو صوبائی حکومت مکمل سہولیات فراہم کر رہی ہے

پیر 7 اگست 2017 23:44

موجودہ صوبائی حکومت سرمایہ کاروں کو وسیع مراعات دے رہی ہے تاکہ صوبہ ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 اگست2017ء) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت سرمایہ کاروں کو وسیع مراعات دے رہی ہے تاکہ صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے اور لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں۔ سی پیک کے تناظر میں کافی سرمایہ کار خیبر پختونخوا آ رہے ہیں جن کو صوبائی حکومت مکمل سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر کی سربراہی میںبینک کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں وزیراعلیٰ سے ملاقات کی ۔محکمہ خزانہ اور ہائوسنگ کے انتظامی سیکرٹری ، سٹرٹیٹجک سپورٹ یونٹ کے سربراہ صاحبزادہ سعید اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں باہمی دلچسپی و باہمی معاونت کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر سٹیٹ بینک کے گورنر کو صوبائی حکومت کی ہاؤسنگ سکیم کے حوالے سے آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ سکیم کے تحت ملازمین کو تین اور پانچ مرلہ پلاٹ الاٹ کئے جائیں گے جس کا فارمولہ تشکیل دیا جائے گا۔گورنر سٹیٹ بینک نے ہاؤسنگ سکیم سے اتفاق کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ سکیم کے حوالے سے باقاعدہ ایک ماڈل تیار کیا جائے تاکہ اس پر آگے کام کیا جا سکے اور سٹیٹ بینک اس حوالے سے مکمل معاونت فراہم کرے گا۔

وفد نے وزیر اعلیٰ کو پشاور چوک یادگار میں غیر قانونی ہنڈی کے کاروبار سے بھی آگاہ کیا جس پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت اس پر کئی مرتبہ ایکشن لے چکی ہے اور ملزمان کو عدالت کے سامنے پیش کیا ہے لیکن عدالت نے انہیں اس وجہ سے رہا کیا کہ یہ پولیس کا نہیں ایف آئی اے کا کام ہے اور ایف آئی اے وفاقی ادارہ ہے۔ وزیر اعلیٰ نے وفد کو بتایا کہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار کا قلع قمع کرنے کے لئے صوبے کی پولیس ایف آئی اے کے ساتھ ہر وقت کام کرنے کے لئے تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :