معین علی کی عمدہ بائولنگ،میچ اور ٹیسٹ سیریز انگلینڈ کے نام
منگل 8 اگست 2017 13:59
(جاری ہے)
جنوبی افریقہ کی آخری دونوں وکٹیں معین علی نے دو گیندوں پر مورنے مورکل اور ڈوانے اولیور کو آٹ کرکے حاصل کیں۔
اس طرح معین علی نے میچ میں 69 رنز کے عوض 5 جبکہ سیریز میں مجموعی طور پر 25 وکٹیں حاصل کیں۔انگلینڈ کی یہ 1998 کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں پہلی کامیابی ہے۔چوتھے روز کھانے کے وقفے تک جنوبی افریقہ کے 40 رنز پر 3 کھلاڑی آئوٹ تھے اور ہاشم آملہ اور کپتان فاف ڈوپلیسی کریز پر موجود تھے۔دونوں کھلاڑیوں نے 123 رنز کی شاندار شراکت قائم کی اور ٹیم کے اسکور کو 163 پر پہنچایا لیکن پھر ہاشم آملہ 83 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آٹ ہوگئے۔یہ وہ موقع تھا جب جنوبی افریقہ کے ہاتھ سے میچ نکلنا شروع ہوا اور کوئی کھلاڑی زیادہ دیر تک کریز پر نہ رک پایا۔جنوبی افریقہ کی پانچویں اور چھٹی وکٹ 173 پر گری جب کوئنٹن ڈی کوک ایک اور تھونِس ڈی برون صفر پر پویلین لوٹے۔183 کے مجموعی اسکور پر فاف ڈوپلیسی بھی ہمت ہار گئے اور 61 رنز کی اننگز کھیل کر وکٹوں کے پیچھے کیچ آٹ ہوئے۔کگیسو ربادا ایک جبکہ مورنے مورکل اور ڈوانے اولیور بغیر رن بنائے آٹ ہوئے۔شاندار پرفارمنس پر معین علی مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز کے حقدار قرار پائے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.