ماہرین کی سپرے کے بعدجڑی بوٹی کوبطورچار ہ استعمال نہ کرنے کی ہدایت

منگل 8 اگست 2017 15:01

سلانوالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2017ء)زرعی ماہرین نے سپرے کے بعدجڑی بوٹیوںکوچا ر ے کے طورپراستعمال نہ کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کاشت کارزہریلی ادویا ت کے سپرے کے بعد جڑی بوٹیوںکو چا ر ے کے طورپرمویشیوں،جانوروں بالخصوص بکری گا ئے اوربھینس وغیرہ کوڈالنے سے گریزکریں کیونکہ سپرے کے زہریلے اثرات جڑی بوٹیوں کے ذ ریعے جانوروں کے پیش میں داخل ہوکردودھ اورگوشت کی پیداوارکوبر ی طرح متاثرکرسکتے ہیںجبکہ ان جانوروں کی زندگیوںکوبھی خطرے سے دوچارسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ماہرین کاکہناہے ہے کہ زہر کے چھڑکائوکے بعدگوڈی یہ بارہیروکے استعمال سے بھی گریزکیاجائے تاکہ زہرکااثردیرتک برقراررہے سپرے کے دوران انتہائی احتیاط سے کام لینا چاہیے ا س دورا ن کوئی جگہ خالی نہ چھوڑی جا ئے گندم کے کھیت کے خالی کناروںپر بھی اگر سپر ے کرد یاجا ئے توا س کے بھی بہترین اثرات حاصل ہو سکتے ہیں۔ریتلے اورکلر ااٹھے علاقوں میں محکمہ زراعت کے فیلڈ اسٹا ف کی مشاور ت سے زہر کاسپرے کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔