ناسا زمین کو خلائی مخلوق سے بچانے والے آفیسر کی تلاش میں ہے

منگل 8 اگست 2017 23:45

ناسا زمین کو خلائی مخلوق سے بچانے والے آفیسر کی  تلاش میں ہے

امریکی خلائی ایجنسی ناسا زمین کو خلائی مخلوق سے پیدا ہونے والے ممکنہ خطرات سے بچانے کے لیے آفیسر بھرتی کر رہا ہے۔ زمین کو خلائی مخلوق سے بچانے والے اس عہدے کو ”پلینیٹری پروٹیکشن آفیسر“ کا نام دیا گیا ہے۔
اس عہدے کی ضرورت اس لیے پیش آئی کہ مستقبل قریب میں چاند اور مریخ پر انسانی مشن جانے والے ہیں۔

(جاری ہے)

پلینیٹری پروٹیکشن آفیسر کا کام چاند یا مریخ سے آنے والے کسی بھی چیز، چاہے وہ جرثومے ہی ہوں، کو زمین کے ماحول میں ملنے سے روکنا ہے۔
ناسا کے اشتہار کے مطابق پلینیٹری پروٹیکشن آفیسر کو سالانہ 1 لاکھ 87 ہزار ڈالر تنخواہ اور دیگر سہولیات دی جائیں گی۔
ناسا کے علاوہ اس طرح کا عہدہ دنیا میں صرف یورپین خلائی ایجنسی میں ہے۔